سرینگر//
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے دو دن تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
موسمیات محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے اور کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی بھی متوقع ہے ۔
دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۱ء۲ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۵ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۱ء۰ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۱ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۱ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۰ء۲ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۵ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔