ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بجٹ تمام ضرورتوں کو پورا کریگا:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-26
in اہم ترین
A A
بجٹ تمام ضرورتوں کو پورا کریگا:سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

جموں//
لیفٹیننٹ گورنر(ایل جی)‘ منوج سنہا نے یونین ٹریٹری کے بجٹ برائے سال۲۳۔۲۰۲۲کو ا ترقی پر مبنی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ جموں کشمیر کے لوگوں کی تمام ضرورتوں اور خواہشوں کو پورا کرنے والا بجٹ ہے ۔
سنہا نے کہا کہ اس بجٹ میں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا ہے اور بجٹ جموںکشمیر انتظامیہ کی امن و ترقی کیلئے کی جا رہی کاوشوں کو بھی دہراتا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔
سنہانے کہا’’جموں کشمیر کا بجٹ برائے سال۲۳۔۲۰۲۲یہاں کے لوگوں کی تمام ضرورتوں اور خواہشوں کو پورا کرنے والا بجٹ ہے یہ بجٹ یونین ٹریٹری انتظامیہ کی امن و ترقی کیلئے کی جا رہی کاوشوں کو بھی دہرا رہا ہے‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ اس بجٹ کا بنیادی مقصد جموں کشمیر میں ترقی اور قیام امن کو یقینی بنانا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ یہ ترقی پر مبنی بجٹ ہے اور اس میں تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس بجٹ سے تمام شعبوں کو فائدہ پہنچے گا اور کسی کے ساتھ کوئی بھید بھاؤ نہیں ہوگا۔
سنہانے کہا کہ باغبانی اور سیاحت ہماری توجہ کے بنیادی مرکز ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ شعبہ سیاحت جموں کشمیر کے اقتصادیات کیلئے ریڑھ کی ہڑی کی حیثیت رکھتی ہے اور ہم اس شعبے کو نئی بلندیوں تک لے جانے کو ہر حال میں یقینی بنائیں گے ۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ بجلی سیکٹر بھی ہماری توجہ کا خاص مرکز رہے گا جو گذشتہ کئی دہائیوں سے ٹھیک نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے چار برسوں کے دوران جموں وکشمیر میں زائد از ضرورت بجلی دستیاب ہوگی۔
سنہا نے کہا کہ سال رواں کے دوران محکمہ بجلی سرینگر اور جموں اضلاع میں چھ لاکھ سمارٹ میٹرس نصب کرنے والا ہے تاکہ بجلی کی چوری کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے ۔
لیفٹیننٹ گورنر کا مزید کہنا تھا کہ امسال ماہ ستمبر میں چناب وادی میں تعمیر ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا ریل برج بھی مکمل ہوگا جو وادی کشمیر کو کنیا کماری سے جوڑے گا۔
قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ۱۷مارچ کو پارلیمنٹ میں جموں وکشمیر کیلئے۴۲ء۱لاکھ کروڑ روپیوں کا بجٹ پیش کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ہمیں جموں کشمیر کے نوجوانوں کو تعلیم دے کر آگے بڑھانے کی ضرورت ہے‘

Next Post

تین ماہ تک بند رہنے کے بعد سرینگر لہیہ شاہراہ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
خود کار ڈرافٹ
اہم ترین

ہندوستان کی مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار:لیفٹیننٹ گورنر

2025-05-10
Next Post
تین ماہ تک بند رہنے کے بعد سرینگر لہیہ شاہراہ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

تین ماہ تک بند رہنے کے بعد سرینگر لہیہ شاہراہ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.