جالندھر//
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جمعہ کو ترن تارن میں بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑے گئے ایک پاکستانی شہری کو پاکستانی رینجرز کے حوالے کر دیا۔
بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے ایک افسر نے آج بتایا کہ جمعرات کی رات ایک پاکستانی شہری کو سیکورٹی فورسز نے بین الاقوامی سرحد کے قریب گاؤں وان ضلع ترن تارن کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔
دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ گرفتار پاکستانی شہری ذہنی طور پر پریشان تھا اور غیر دانستہ طور پر بھارتی حدود میں داخل ہوا تھا۔
پاکستان کے۲۵۰روپے کے علاوہ اس کے پاس سے کوئی بھی قابل اعتراض مواد نہیں ملا۔
بی ایس ایف نے پاکستان رینجرز سے رابطہ کیا اور معاملے پر احتجاج درج کرایا۔ اس کے بعد آج صبح تقریباً۳۵:۱ سرحد پار کرنے والے شخص کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان رینجرز کے حوالے کر دیا گیا۔