اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ایس ایس بی بھرتی گھوٹالہ:پنچایت اکاؤنٹ اسسٹنٹ کا پرچہ بھی لیک ہونے کا انکشاف، او ایم آر شیٹس بھی تبدیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-01
in مقامی خبریں
A A
ایس ایس بی بھرتی گھوٹالہ:پنچایت اکاؤنٹ اسسٹنٹ کا پرچہ بھی لیک ہونے کا انکشاف، او ایم آر شیٹس بھی تبدیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

سرینگر//
سروسز سلیکشن بورڈ(ایس ایس بی) کی جانب سے ماضی میں لئے گئے امتحانات سوالات کے گھیرے میں آچکے ہیں، ایس آئی، ایف اے اے کے بعد سی بی آئی کو تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ پنچایت اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات کے پرچے بھی قبل از وقت لیک کئے گئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ سروسز سلیکشن بورڈ کے سابق تین سینئر آفیسران کا نام سامنے آیا ہے اور اُنہیں کسی بھی وقت گرفتار کرنے کا امکان ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ تین سینئر آفیسران نے او ایم آر شیٹس کو ہی تبدیل کیا اوراس طرح سے محنتی اور قابل طلبا کی اُمیدوں پر پانی پھیر ا گیا۔
اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ فارسٹرس اسامیوں کو پُر کرنے کی خاطر لئے جانے والے امتحان کے لئے چار کروڑ روپیہ کا سودا کیا گیا تھا۔
جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کے بعض سابق آفیسران اور جونیئر لیول کے ملازمین نے قابل اور محنتی اُمیدواروں کے تئیں ایسی گھناؤنی حرکت کی کہ اُنہیں تاریخ بھی معاف نہیں کرئے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی بی آئی کی ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ سروسز سلیکشن بورڈ کے سابق تین سینئر آفیسران پرچے فروخت کرنے میں براہ راست ملوث ہیں ، اتنا ہی نہیں بلکہ او ایم آر شیٹس کو بھی تبدیل کیا گیا ہے ۔
سی بی آئی ذرائع کے مطابق او ایم آر شیٹس کا پتہ تب چلا ، جب امتحانی مرکز میں تفتیش کاروں کے دستخط ایس ایس بی کے پاس دستیاب او ایم آر شیٹس کے ساتھ میل ہی نہیں کھا رہے تھے جس کا واضح مطلب ہے کہ امتحانی مراکز میں پرچہ مکمل ہونے کے بعد تفتیش کاروں کے دستخط شدہ او ایم آر شیٹس کو تبدیل کردیا گیا تھا اور کسی اور نے ہی شیٹس پر دستخط کئے تھے ۔
او ایم آر شیٹس کو تبدیل کرنے کے بارے میں کسی کو پتہ ہی نہیں چلتا اگر سی بی آئی کو اس کیس کی تحقیقات کا کام سپرد نہ کیا گیا ہوتا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں سروسز سلیکشن بورڈ کی جانب سے جتنے بھی امتحانات لئے گئے وہ سب اب سی بی آئی کے راڈار پر ہے اور اُن امتحانات کے پرچے قبل از وقت افشاں کرنے کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیاجارہا ہے ۔
تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ پیپر لیک ہونے کا معاملہ زیادہ تر جموں خط تک ہی محدود تھا کیونکہ پرچہ لیک کرنے والے تمام افراد اکھنور، کانہ چیک اور دیگر کچھ علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی جلد ہی ایک موجودہ ممبر اور دو اُس وقت کے عہدیداروں کو تحقیقات کی خاطر طلب کریں گے جنہیں پیپر لیک اسکنڈل کے بعد ایس ایس بی سے نکال دیا گیا تھا کیونکہ او ایم آر شیٹس کو تبدیل کرنے میں ان کا ہاتھ سامنے آیا ہے ۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سی بی آئی کے آفیسران اس کام میں جٹ گئے ہیں کہ کتنے اور او ایم آر شیٹس کو تبدیل کرکے منظور نظر رکھنے والے اُمیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جسٹس علی محمد ماگرے کو ہائی کورٹ کا چیف جسٹسمقرر کرنے کی سفارش

Next Post

بی ایس ایف نے پاکستانی شہری کو رینجرز کے حوالے کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
Next Post
ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں

بی ایس ایف نے پاکستانی شہری کو رینجرز کے حوالے کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.