سرینگر/ 27ستمبر
جموں کشمیر کے سکریٹری سیاحت سرمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کشمیر کو ایک ویڈنگ ڈسٹینیشن کے طور پر بھی فروغ دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
حفیظ نے کہا کہ حال ہی میں کینڈا کا ایک جوڑا ویڈینگ ڈسٹنیشن کے لئے پہلگام آیا ہوا تھا۔
سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں ایک تقریب کے حاشیے پر پر نامہ نگاروں کے ساتھ بتا کرنے کے دوران کیا۔
حفےظ نے کہا”ایڈونچر ٹورزم اور سیاحت سے متعلق دیگر سرگرمیوں کے علاوہ ہم کشمیر کو ویڈنگ ڈسٹینیشن کے طور پر فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ یہاں اس قسم کے بھی امکانات ہیں اور لوگ یہاں شادی بیاہ کی تقریبات انجام دینے کے خواہش مند ہیں“۔
ان کا کہنا تھا کہ قریب 70 غیر استعمال شدہ مقامات کی پہلے ہی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔ حفیظ نے کہا کہ وادی میں ایجوکیشن ٹورزم کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے ۔
سیکریٹری نے کہا”ہم دنیا اور ملک کے مختلف اداروں کے ساتھ ایکسچینج پروگرام کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں اور کارپوریٹ ٹورزم کو بھی بڑھا وا دینے کے لئے بھی کوشاں ہیں“۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ، سیاحت کی بنیادوں پر توجہ مرکوز کرنا چاہاتا ہے اور یہاں آنے والے سیاحوں کو سیاحت کا بھر پور تجربہ دینے کے لئے کوشاں ہے ۔
سکریٹری نے کہا کہ جو ہمیں فیڈ بیک مل رہا ہے تو اس معلوم ہوتا ہے کہ امسال بھی وینٹر ٹورزم شاندار رہے گی۔انہوں نے کہا کہ جتنے بھی ہمارے وینٹر ٹورزم مقامات ہیں وہ سب سرما میں کھلے رہیں گے ۔