جموں/24ستمبر
سرینگر جموں قومی شاہراہ پرمہد رام بن کے نزدیک چٹانیں گر آنے کے باعث ٹریفک کی آمدورفت کو روک دیا گیا ہے ۔
ٹریفک حکام کے مطابق سری نگر جموں قومی شاہراہ پر مہد کے مقام پر چٹانیں گر آنے کے باعث سڑک کو آمدورفت کے لئے بند کیا گیا ہے ۔
حکام نے کہا کہ ادھم پور اور قاضی گنڈ میں ٹریفک کی آمدورفت روک دی گئی ہے کیونکہ پہاڑی سے چٹانیں نیچے آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
ان کے مطابق لوگوں کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر شاہراہ کو فی الحال بند کیا گیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ چونکہ چٹانیں گر آنے کا سلسلہ جاری ہے جس وجہ سے اہلکاروں کو کام جاری رکھنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔