جموں//
سرینگر جموں شاہراہ پر چنانی کے نزدیک گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس وجہ سے ڈرائیور کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز چنانی کے نزدیک ایک ٹینکر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگرا ۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران خون میں لت پت ڈرائیور کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا۔اُن کے مطابق ہسپتال میں تعینات ڈاکٹروں نے ڈرائیور کو مردہ قرار دیا۔
متوفی ڈرائیور کی فوری طورپر شناخت نہیں ہو سکی۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔