سرینگر//
بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کے جنرل سیکریٹری اشوک کول کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر میں اگلے سال مارچ یا اپریل کے مہینے میں اسمبلی انتخابات ہونگے ۔
کول نے کہاکہ الیکشن کی تاریخ کا تعین چناو کمیشن کو کرنا ہے ۔
ان باتوں کا اظہار کول نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
بی جے پی کے جنرل سیکریٹری نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ۲۵نومبر تک الیکٹورل رولز کا کا م مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ چونکہ دسمبر اور جنوری میں جموں وکشمیر میں چناو کرانا لگ بھگ نا ممکن نظر آرہا ہے ۔
کول کے مطابق جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات مارچ اور اپریل میں ہی ہونگے ۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف انڈیا کافی سرگرم نظر آر ہا ہے ۔