جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ہر ضلع میں سنیما ہال کھولیں گے :ایل جی سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-20
in تازہ تریں
A A
ہر ضلع میں سنیما ہال کھولیں گے :ایل جی سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/ 20ستمبر

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو سری نگر میں کشمیر کے پہلے ملٹی پلیکس سنیما کا افتتاح کیا اور کہا کہ یو ٹی کے ہر ضلع میں جلد ہی 100 سیٹوں والے سنیما ہال ہوں گے۔

متعلقہ

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

شہر کے سونہ وار علاقے میں پہلے ملٹی پلیکس سنیما کا افتتاح کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایل جی سنہا نے کہا کہ سنیما کے چاہنے والے کشمیر میں ہر جگہ موجود ہیں اور وادی میں سینما گھروں کی ایک عظیم تاریخ ہے۔ ان کاکہنا تھا”ایک وقت تھا جب لوگ بڑی تعداد میں دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ فلمیں دیکھنے آتے تھے“۔ ایل جی نے کہا کہ سینما گھر انہیں تفریح کے علاوہ بڑا سوچنے اور بڑے خواب دیکھنے کے مواقع فراہم کریں گے۔

سنہا نے کہا کہ 1965 میں بالی ووڈ کی ماضی کی بلاک بسٹر فلم ’جانور‘ جس میں مشہور بالی ووڈ اداکار شمی کپور نے کام کیا تھا، براڈوے سینما میں دکھایا گیا تھا۔ ایل جی نے کہا، ”کشمیر کے لیے کپور کی ایسی محبت تھی کہ اس نے اپنے خاندان کے افراد کو سری نگر کی ڈل جھیل میں اپنی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے کہا تھا“۔

ایل جی نے کہا کہ کشمیری لوگ گزشتہ تین دہائیوں سے تفریح کے بھوکے ہیں اور آج پہلا ملٹی پلیکس وادی کے لوگوں کو آرام اور تفریح کا موقع فراہم کرے گا۔

سنہا کاکہنا تھا”پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں جلد ہی دو کثیر المقاصد سنیما ہال بن رہے ہیں۔ ہم جے اینڈ کے کے ہر ضلع میں 100 سیٹوں والے سنیما ہال قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں“۔

ایل جی نے کہا کہ سری نگر کسی زمانے میں تفریح کا مرکز تھا کیونکہ ضلع میں تقریباً آٹھ بڑے سینما گھر کام کرتے تھے‘ پیلیڈیم، ریگل، شیراز، نیلم، خیام، براڈوے، ناز اور فردوس۔ ”آج، ہم کھوئے ہوئے دور کو دوبارہ واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آج سنیما کا افتتاح جموں و کشمیر کی بدلتی ہوئی تصویر کی عکاسی کرتا ہے“۔

سنہا نے کہا کہ 5 اگست 2019 ایک تاریخی دن تھا جب ہندوستانی پارلیمنٹ نے ایک بڑا فیصلہ لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی حکومت جموں و کشمیر میں امن خریدنے کی کوشش نہیں کر رہی ہے بلکہ اسے مستقل طور پر قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

نئی فلم پالیسی کے بارے میں، جے اینڈ کے ایل جی نے کہا کہ کشمیر میں حال ہی میں بہت سی فلموں کی شوٹنگ ہوئی ہے اور مزید کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم سٹی بھی جلد ہی قائم کی جائے گی۔”ہم نئی فلم پالیسی کے تحت نوجوان فلمسازوں کو بہت زیادہ مراعات دیں گے تاکہ مقامی طور پر روزگار پیدا ہو“۔

ایل جی نے کہا کہ جن لوگوں نے برسوں جموں و کشمیر پر حکومت کی وہ اپنی تفریح کے لیے جموں و کشمیر سے باہر حتیٰ کہ بیرونی ممالک میں بھی اڑان بھرتے تھے جب کہ یہاں تفریح کے تمام ذرائع بند رہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منوج سنہا نے سری نگر میں پہلے ملٹی پلیکس سنیما گھر کا افتتاح کیا

Next Post

شاہ فیصل نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی سپریم کورٹ کی درخواست واپس لے لی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تازہ تریں

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
کولگام اور پلوامہ میں فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں‘۲ مقامی جنگجوہلاک
تازہ تریں

شوپیاں میں فورسز اور دہشت گردوں میں مسلح جھڑپ جاری

2025-05-13
تازہ تریں

اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں

2025-05-13
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
تازہ تریں

پاکستان تنازع پر حکومت جائزہ کمیٹی قائم کرے: کانگریس

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
Next Post
سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل کا سرکاری ملازمت واپس اختیار کرنے کا اشارہ

شاہ فیصل نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی سپریم کورٹ کی درخواست واپس لے لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.