سرینگر//
جموں کشمیر میں کورونا کے ۳۱ نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ گزشتہ دو دنوں میں‘باالخصوص وادی میں مثبت معاملات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔
اس دوران کورونا وائر س سے دونوںصوبوںمیں کوئی تازہ موت درج نہیں ہو ئی ہے ۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجموعی ۳۱ مثبت معاملات میں سے ۳۰کا کشمیر اور ایککا تعلق جموں صوبے سے ہے۔
اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد۴لاکھ۵۳ہزار۶۲۶تک پہنچ گئی ہے‘جن میں سے۱۳۴(صوبہ جموں میں۳۴؍ اور کشمیر صوبے میں۱۰۰)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک۴لاکھ۴۸ہزار۷۴۲؍اَفراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔
بیان کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع سرینگر میں۲۲ ، ضلع بارہمولہ میں۲، ضلع بڈگام میں ۳ ، ضلع پلوامہ میں ایک اور ضلع انسلام آباد میں۲نئے معاملات درج کئے گئے ۔کپواڑہ ،بانڈی پورہ ،گاندربل، کولگام اورشوپیان اضلاع سے مثبت معاملات کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
اِسی طرح اودھمپور میںایک نیا معاملہ آج سامنے آیا ہے ۔جموں ، راجوری ، ڈوڈہ ،کٹھوعہ ،سانبہ،کشتواڑ ، پونچھ ،رام بن اور رِیاسی اضلاع سے کسی مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ۲۴ گھنٹوں میں کورونا سے کوئی تازہ موت درج نہیں ہو ئی ہے ‘اب تک جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد۴۷۵۰تک پہنچ گئی ،جن میں سے ۲۴۲۳کا کشمیر اور۲۳۲۷کاتعلق جموں صوبہ سے ہے۔
اِسی دوران آج مزید۹؍اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے۵؍ور کشمیر کے۴؍افرادشامل ہیں۔