جموں/19 ستمبر
جموںکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں پٹھان کوٹ‘ جموں قومی شاہراہ پر اتوار کی رات دیر گئے ٹرک میں آگ لگنے سے ٹرک کنڈکٹر جھلس کر لقمہ اجل بن گیا۔
ذرائع کے مطابق کٹھوعہ میں پٹھان کوٹ- جموں قومی شاہراہ پر جموں سے آرہی ایک ٹرک کو اتورا کی رات دیر گئے آگ لگ گئی۔انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں ٹرک کنڈکٹر جھلس کا لقمہ اجل بن گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ فائر ٹنڈرس جائے موقع پر پہنچے اور آگ کو بجھا دیا لیکن کنڈکٹر کو بچانے میں کامیاب نہ ہوسکے ۔
متوفی کی کنڈکٹر کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے ۔