نئی دہلی// کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کو 72ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ ان کی سالگرہ پر یوم بے روزگاری منایا جا رہا ہے اس کے لیے انھیں نوجوانوں کو روزگار دینے کے لیے پٹارا کھول کر آنے والے دو سالوں میں ملک کے نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر روزگار دینا چاہئے ۔
کانگریس کے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم محکمہ کی سربراہ سپریاشری نیت نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج مسٹر مودی کی 72ویں سالگرہ ہے اور کانگریس انھیں دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی لمبی عمر کی دعا کرتی ہے ۔
انھوں نے طنز کرتے ہوئے کہا، ہمارے یہاں عظیم وزیر اعظم کے سالگرہ کو علامتی طور پر منایا جاتا ہے ۔بچوں کے پیارے چچا نہرو کے سالگرہ کو‘یوم اطفال’، اندرا گاندھی کے سالگرہ کو ‘قومی ایکتا دیوس’ کے طور پر، راجیو گاندھی کے سالگرہ کو، ‘سدبھاؤنا دیوس’ اور اٹل جی کے سالگرہ کو ‘سوشاسن دیوس’کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ آج کا دن بھی بے حد خاص ہے اور مودی جی کی کا میابیوں کی بھی خوب تعریف ہورہی ہے ۔ ملک کے نوجوانوں کے لیے مودی جی نے اتنا کچھ کیا ہے کہ آج ان کی سالگرہ ‘قومی روزگار دیوس کے طور پر منایا جا رہا ہے ۔
انھوں نے کہا،[؟]ہندوستان دنیا کا سب سے نوجوان ملک ہے اور ہمارے یہاں کام کرنے والے 60فیصد لوگ یا تو کام نہیں کر رہے ہیں یا کام کی تلاش بھی نہیں کر رہے ۔یہی نہیں 20-24سال کی عمر کے 42فیصد نوجوان بے روزگار ہیں۔ اگر یہ حالت بھیانک نہیں تو اور کیا ہے ؟ مودی جی نہ تو کورونا اور نہ ہی یوکرین روس کے جنگ کے پیچھے چھپ سکتے ہیں۔
محترمہ شری نیٹ نے کہا کہ کورونا سے پہلے ملک میں بے روزگاری 45سالوں میں سب سے بلندی پر پہنچ گئی تھی۔ اعداد کے مطابق اس وقت بے روزگاری ایک سال میں سب سے اوپر8.3فیصد پر ہے ۔ مسٹر مودی کا دو کروڑ سالانہ روزگار دینے کا وعدہ تھا تو گزشتہ آٹھ سال میں 16کروڑ نوکریاں مل جانی چاہئے تھی لیکن ان آٹھ سالوں میں نوکری کے درخواست 22کروڑ آئے اور روزگار صرف سات لاکھ لوگوں کو ملے ۔
محترمہ شر ی نیٹ نے کہا کہ بے روزگار ی کی مار سب سے زیادہ خواتین پر پڑی ہے ۔ملک کے مزدور کارکنوں کی طاقت میں خواتین کی حصہ داری 26فیصد سے گر کر 15فیصد رہ گئی ہے ۔
انھوں نے کہا، اس حکومت کو صرف اپنے چہیتے لوگوں کی فکر ہے اور انھی کے لیے روزگار کی تخلیق کی جاتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک شخص یعنی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیٹے جے شاہ، جو 2019سے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ یعنی بی سی سی آئی کے سکریٹری ہے ان کا روزگار آئندہ تین سال تک بنائے رکھنے کے لیے بی سی سی آئی کے قانون میں ہی تبدیلی کر دی لیکن عام لوگوں کے بچوں کو چار سالہ نوکری بعد 23سال کی عمر میں سبکدوشی کر دی جائے گی۔
کانگریس کے لیڈر نے کہا حیرانی کی بات یہ ہے کہ حالت اتنے خراب ہو نے کے باوجود اتنے سلگتے مسائل پر بحت نہیں ہوتی۔روزگار کی بات کرو تو لچھے دار تقریر اور ڈینگیں ہانکی جاتی ہے ۔ مسٹر مودی کو لوگوں کوبہکانے کے بجائے بتانا چاہئے کہ ان کے دو کروڑ لوگوں کو سالانہ روزگار دینے کے وعدہ کاکیا ہوا۔آخر مرکزی اور ریاستی حکومت میں 60لاکھ عہدے خالی کیوں پڑے ہیں؟
انھوں نے کہا کہ حکومت کو بتانا چاہئے کہ سب سے زیادہ روزگار تخلیق کرنے والے چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے لیے کوئی پالیسی کیوں نہیں ہے ۔آخر پرائیوئٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہو رہی ہے ۔سرمایہ کاروں کو سرکاری پالیسی پر یقین کیوں نہیں ہے ۔
ترجمان نے کہا، مودی جی،آپ کے 72ویں سالگرہ پر -آپ کو دوبارہ مبارکباد دیتے ہوئے دل سے یہ کہتی ہوں کہ مجھے دکھ ہے اور بہت فکر ہے کہ آج ملک کے نوجوان قومی بے روزگار دیوس کیوں منا رہے ہیں۔ ابھی آپ کے پاس تقریبا دوسال ہے اور نوجوانوں کو روزگار دیجئے ۔ تاریخ عمارتوں سے نہیں۔ ارادوں سے بنتی ہے [؟]۔