سرینگر/17 ستمبر
پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ولگام علاقے میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہندوارہ پولیس نے منشیات کی بیخ کنی کے لئے مہم کو جاری رکھتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا۔
ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن ولگام کی ایک پولیس پارٹی نے ثناواللہ کراسنگ پر ایک ناکہ کے دوران دو افراد کو گرفتار کیا جنہوں نے پولیس کو دیکھ کر مشکوک حالت میں فرار ہونے کی کوشش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شدگان کی تلاشی کی گئی اور اس دوران ان کی تحویل سے دس گرام برا¶ن شوگر جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔
ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت شبیر احمد لون ولد محمد اکبر لون ساکن بڈ نمبل چوکی بل اور شکیل احمد میر ولد عبدالرشید میر ساکن زن ریشی چوکی بل کے بطور کی۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ولگام میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقت شروع کی گئی ہیں۔