سمرقند//
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے صدرجب طیب اردوغان کے ساتھ بات چیت کی۔
وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
مودی کی روس کے صدر ولادیمیر پوتن، ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات متوقع ہے ۔
ترکیہ کشمیر کے معاملے پر ہندوستان پر سخت تنقید کرتا رہا ہے اور ماضی میں کئی بار اس معاملے کو اٹھا چکا ہے ۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس جمعہ کو ازبکستان کے شہر سمرقند میں شروع ہو گیا ہے ۔ جس میں ہندوستان، چین، روس، پاکستان، قازخستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان سمیت اس کے ارکان کے رہنما شرکت کر رہے ہیں۔