سانبہ//
چیف الیکٹورل آفیسر‘ جموںوکشمیر ہردیش کمار نے آج ضلع سانبہ کا دورہ کیا اور اِنتخابی فہرستوں کی سپیشل سمری رویژن کی مشق کا جائزہ لیا جو آج سے شروع کی گئی دو ماہ طویل مشق ہے۔
چیف الیکٹورل آفیسر نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈر ی سکول وِجے پور کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں ممکنہ رائے دہندگان کے طلباء سے بات چیت کی ۔اُنہوں نے طلباء کو بنیادی اِنتخابی عمل کے بارے میں تعلیم دینے پر زور دیا جو بھارتیہ جمہوریت کی بنیاد ہیں۔ اُنہوں نے سکولوں میں طلباء کو اِنتخابی معلومات فراہم کرنے کے لئے خصوصی اسمبلی کے اِنعقاد پر زور دیا۔سپیشل سمری رویژن کی مشق تین برس کے وقفے کے بعد شروع ہوئی ہے۔
سی اِی او نے دورے کے دوران گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول جکھ میں واقع پولنگ سٹیشنوں پر مقامی ووٹروں کے ساتھ استفسار کیا اور اُنہوں نے کہا کہ دعوے اور اعتراضات آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے پُر کئے جاسکتے ہیں ۔ اُنہوں نے ایچ ایس ایس جکھ کے اندر واقع مختلف پولنگ بوتھوں کا بھی معائنہ کیا۔
سی اِی او نے تمام شراکت داروں پر نظرثانی کی مشق میں مکمل طور پر حصہ لینے کی تاکید کی تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ زیادہ سے زیادہ اہل ووٹرزاِنتخابی فہرستوں میں درج ہیں۔
چیف الیکٹورل آفیسر نے ایچ ایس ایس وِجے پور اور ایچ ایس ایس جکھ پولنگ بوتھوں میں واقع ۴پولنگ بوتھوں کے بوتھ لیول اَفسران ( بی ایل اوز) اور ان کے اے اِی آر او ، اِی آر اوز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ نوجوانوں ، عام لوگوں کو گھر گھر مہم چلانے اور انہیں سٹیشنری سمیت تمام معاونت کے ساتھ ساتھ مختلف فارم بھرنے کے لئے ضروری رہنمائی سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔
کمار نے اِنتخابی اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ سپیشل سمری رویژن کی مشق سے متعلق مختلف سویپ سرگرمیوں سے مقامی لوگوں میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ دعوے اور اعتراضات کو اِی سی آئی کی طرف سے مقررکردہ وقت کی حدود میں نمٹا دیا جائے۔
سی اِی او کو مطلع کیا کہ ۲۴؍اور ۲۵ ؍ستمبراور ۱۵‘۱۶ اور ۲۱؍ اکتوبر کو جموںوکشمیر یوٹی میں خصوصی کیمپوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔