سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں دریائے لدر سے ایک۴۲سالہ خاتون کی لاش بر آمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے جمعرات کو دریائے لدر میں ایک لاش دیکھی اور اس کے متعلق انہوں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔
ذرائع نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کیلئے پی ایچ سی پہلگام منتقل کیا۔
بتایا جاتا کہ مذکورہ خاتون نہانے کے دوران غرقآب ہوئی تھی۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔