سرینگر/ 13 ستمبر
جموں و کشمیر کے شوپیاں ضلع میں منگل کو مسلح جھڑپ کے مقام کے قریب ایک دھماکے میں تین بچے زخمی ہو گئے۔
سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ شوپیاں کے ہیف شرمل میں تصادم کے مقام پر ایک بچا ہوا گولہ پھٹ گیا، جس سے تین بچے زخمی ہو گئے جو قریب ہی کھیل رہے تھے۔
بچوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے‘جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ پیر کو ہیف شرمل میں ایک تصادم ہوا جس میں ایک مقامی جنگجو ہلاک اور ایک فوجی زخمی ہوا۔