سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر‘منوج سنہا نے آج محکمہ مال کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ فرسودہ قوانین کو منسوخ کیا جائے ۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ فرسودہ قوانین کو منسوخ کیا جائے اور ان کی جگہ زندگی میں آسانی ، نظم و نسق میں آسانی اور محکمہ مال کی کارکردگی کو مجموعی طور پر بہتر بنانے کیلئے زیادہ لوگوں پر مبنی ریگولیٹری نظام متعارف کیا جائے۔
سنہا نے عوامی خدمات کی آسانی سے فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ کی طرف سے شروع کئے گئے متعدد اَقدامات کی عمل آوری کیلئے سراہا۔
لیفٹیننٹ گورنر کو ’ آپ کی زمین آپکی نگرانی‘لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن‘ زمین کے استعمال میں تبدیلی،لینڈ پاس بُک اور پراپرٹی کا رڈوں کا اجرأ ، ایس وِی اے ایم آئی ٹی وِی اے سکیم وغیرہ کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔
سنہا نے محکمہ مال کے سینئر اَفسران کو مسائل اور چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے قابل عمل حل تلاش کرنے کی ہدایت دی ۔
لیفٹیننٹ گورنر نظام کو مزید شفاف اور عام لوگوں کے سامنے جواب دہ بنانے کیلئے آن لائن ریونیو سروسز کو بہتر بنانے پر زو ردیا ۔اُنہوں نے محکمہ ریونیو میں ایک وقف آئی ٹی سیل بنانے اور جنگلاتی زمین کی نقشہ سازی کا مشورہ دیا۔
سنہا کو لینڈ ریکارڈ اِنفارمیشن سسٹم کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس وقت تک کُل۸کروڑ۲۱لاکھ۴۰ہزار۵۹۵سکین شدہ دستاویزات بشمول جمع بندیوں،اِنتقال اور گردواریوں کو اَپ لوڈ کیا جا چکا ہے۔
فائنانشل کمشنر ریونیو شالین کابرا نے محکمہ ریونیو کے بنیادی مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات اور ڈیجیٹل اِنڈیا لینڈ ریکارڈ ماڈرنائزیشن پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
بتایا گیا کہ محکمہ ریونیو آن لائن شکایات اور شکایات کا بروقت نمٹانے کیلئے شکایتی ازالہ پورٹل کا استعمال کر رہا ہے۔
کمشنر سیکرٹری ریونیو ڈیپارٹمنٹ ‘وِجے کمار بدھوری نے اِویکیو پراپرٹی ڈیپارٹمنٹ ،محکمہ رجسٹریشن اور محکمہ حج و اَوقاف کے کام کا ایک جامع جائزہ پیش کیا۔
میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری بھرد واج ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ، صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، سیکرٹری محکمہ قانون ، اِنصاف وپارلیمانی اور امور اچل سیٹھی اور محکمہ ریونیو کے سینئر اَفسران نے شرکت کی۔