بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

حجاب تنازعہ کی سماعت:سپریم کورٹ کا مقررہ تاریخ دینے سے انکار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-24
in تازہ تریں
A A
سپریم کورٹ نے’میڈیا ون‘ کی نشریات کو دیا گرین سگنل، مرکز کے حکم پر روک

SC

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

نئی دہلی/۲۴مارچ
سپریم کورٹ نے حجاب کے معاملے میں کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت کے لیے جمعرات کو کوئی مقررہ تاریخ طے کرنے سے انکار کر دیا۔
چیف جسٹس این۔ وی رمنا کی سربراہی والی بنچ نے سینئر وکیل دیودت کامت کے ذریعہ جلد سماعت کیلئے کسی مقررہ تاریخ پردرج کرنے کی التجا کو مستردکردیا۔
کامت نے کرناٹک میں ۲۸مارچ سے ہونے والے امتحانات (بشمول درخواست گزار) کا حوالہ دیتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی کچھ طالبات کی درخواست کی سماعت کے لیے فہرست بنانے کی درخواست کی تھی۔
کامت کی جانب سے’خصوصی ذکر‘کے دوران امتحان کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے معاملے کو سماعت کے لئے درج کرنے کی درخواست پر چیف جسٹس نے کہا،’’اس کا امتحان سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ یہ ایک حساس معاملہ ہے ‘‘۔
چیف جسٹس نے۱۶مارچ کو فوری سماعت کی درخواست کے پیش نظر ہولی کے بعد اس معاملے پر غور کرنے کا اشارہ دیا تھا۔سینئر وکیل سنجے ہیگڑے نے اس معاملے کو انتہائی ضروری قراردیتے ہوئے۱۶مارچ کو خصوصی ذکر کے دوران فوری سماعت کی درخواست کی تھی۔
اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پہننے پر پابندی کو جاری رکھنے کے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے چند گھنٹے بعد، اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔ اس کے بعد کئی عرضیاں دائر کی گئیں۔درخواست گزاروں میں شامل نبا ناز نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو وکیل انس تنویر کے ذریعہ سپریم کورٹ سے رجوع کیاتھا۔
عرضی گزار نے کرناٹک ایجوکیشن ایکٹ۱۹۸۳؍اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی عرضی میں دعویٰ کیا ہے کہ طلبہ کے لیے کسی بھی طرح سے لازمی یونیفارم کا التزام نہیں ہے ۔
ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا ’’حجاب پہننا اسلام کا لازمی حصہ نہیں ہے ۔ یونیفارم کا تعین آئینی ہے اور طلباء اس پر اعتراض نہیں کر سکتے ‘‘۔
عدالت میں دائر درخواست میں کرناٹک ایجوکیشن ایکٹ کے تحت ریاستی حکومت کی طرف سے منظور۵فروری۲۰۲۲کے حکم کی صداقت پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ہدایت ’مذہبی اقلیتوں، خاص طور پر اسلامی عقیدے کے حجاب پہننے والی مسلم خواتین پیروکاروں کی تضحیک کرکے ان پر ایک طرح سے بالواسطہ حملہ کرنے کے ارادے سے جاری کیاگیاتھا‘۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ حجاب پہننے کا حق آئین کے آرٹیکل۲۵کے تحت ضمیر کے حق کے تحت محفوظ ہے ۔درخواست گزاروں نے مختلف دلائل کے ذریعے ہائی کورٹ کے فیصلے کو قانون کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے چیلنج کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اقوام متحدہ نے یوکرین میں روس کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی

Next Post

کشمیر میں ملی ٹنسی کا خمیازہ پنڈتوں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں اور سکھوں کو بھی بھگتنا پڑا: یچوری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

2026-09-09
وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ
اہم ترین

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

2026-09-09
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

2026-09-09
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ

2026-09-09
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
اہم ترین

جموں خطے میں۲۱ مقامات پر فوج کی جگہ سی آر پی ایف تعینات ہوگی

2026-09-09
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایس کے آئی ایم ایس  کالج کا ہڑتالی میڈیکل انٹرنز کو شوکاز نوٹس

2026-09-09
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  کو جموں و کشمیر کا اضافی چارج

2026-09-09
اہم ترین

اسمبلی سیکریٹریٹ میں  جے کے اے ایس افسر  کی تعیناتی منسوخ

2026-09-09
Next Post
کشمیر میں ملی ٹنسی کا خمیازہ پنڈتوں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں اور سکھوں کو بھی بھگتنا پڑا: یچوری

کشمیر میں ملی ٹنسی کا خمیازہ پنڈتوں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں اور سکھوں کو بھی بھگتنا پڑا: یچوری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.