سرینگر//
جنوبی کشمیر کے امام صاحب شوپیاں میں مشتبہ جنگجوؤں نے ایس او جی کیمپ پر فائرنگ کی تاہم اس دوران کسی زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ پیر کی شام مشتبہ جنگجوؤں نے امام صاحب شوپیاں میں قائم ایس او جی کیمپ پر گولیوں کے چند راونڈ فائر کئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی ۔
ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔