منگل, جولائی 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سی ای او کی کل جماعتی میٹنگ میں غیر مقامی افراد کے اندراج کا معاملہ چھایارہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-06
in اہم ترین
A A
’۲۵لاکھ نئے ووٹرز کے اندراج کا امکان‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

جموں//
جموںکشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کی جانب سے طلب کی گئی آل پارٹی میٹنگ کے بعد لیڈران نے کہا کہ غیر مستقل باشندوں کے ناموں کے اندراج کے حوالے سے چیف الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کی۔
لیڈران نے کہا کہ چیف الیکٹورل آفیسر نے واضح کیا کہ۲۵لاکھ ووٹروں کے اندراج کے حوالے سے جو افواہیں پھیلائی جارہی ہیں وہ من گھڑت اور بے بنیاد ہیں ۔
بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کو چھوڑ کر دیگر پارٹیوں کے وفود نے بتایا کہ چیف الیکشن کمیشن پر واضح کیا گیا کہ غیر مقامی افراد کو کسی بھی صورت میں ووٹنگ رائٹس نہیں ملنے چاہئے ۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ پیر کے روز جموں میں چیف الیکٹورل آفیسر کی سربراہی میں بلائی گئی آل پارٹی میٹنگ میں سیاسی پارٹیوں کے وفود نے۲۵لاکھ ووٹروں کے اندراج کا معاملہ اُٹھایا۔
معلوم ہوا ہے کہ چیف الیکٹورل آفیسر نے سیاسی پارٹیوں کے لیڈران کو بتایا کہ اس حوالے سے پھیلائی جارہی افواہیں حقیقت سے بعید ہے ۔
میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بی جے پی کے سینئر لیڈر ‘ستہ پال شرما نے بتایا کہ میٹنگ خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کا ماننا ہے کہ جو بھی شخص ووٹنگ رائٹس کا حق رکھتا ہے اُس کو لسٹ میں شامل کیا جانا چاہئے ۔
نیشنل کانفرنس کے لیڈران نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ آج کی میٹنگ میں چیف الیکٹورل آفیسر نے بتایا کہ۲۵لاکھ ووٹروں کی بات ہی نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اب آگے دیکھنا ہے انہیں کیا کرنا ہے ۔ اُن کے مطابق ۱۵ستمبر کو ڈرافٹ لسٹ تیار ہوگا اُس کی جانچ پڑتال کے بعد ہی مزید کچھ کہا جاسکتا ہے ۔
این سی لیڈر نے مزید بتایا کہ جب ہم نے چیف الیکٹورل آفیسر سے فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں کو ووٹنگ لسٹ میں شامل کرنے کا مدعا اُٹھا یا تو انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر ڈسٹر بڈ ایریا ایکٹ میں آتا ہے اور ایسے افراد کو یہاں پر ووٹ نہیں ڈال سکتے ۔
پی ڈی پی لیڈران نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ ہم نے۲۵لاکھ غیر مقامی ووٹروں کے اندراج کا معاملہ اُٹھایا اور آفیسر موصوف پر واضح کیا کہ اس کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ بی جے پی کو چھوڑ کر سبھی سیاسی پارٹیوں نے چیف الیکٹورل آفیسر کو غیر مقامی ووٹروں کے اندراج پر سوالات اُٹھائے ۔
پی دی پی لیڈران نے مزید کہاکہ نئے ووٹروں کے اندراج کے حوالے سے شفافیت سے کام ہونا چاہئے کیونکہ جموں وکشمیر کا فیصلہ یہاں کے عوام کو کرنا ہے نہ کہ یوپی اور بہار کے لوگوں کو ۔
بھوجن سماج پارٹی کے وفد نے کہا کہ میٹنگ خوشگوار ماحول میں چل رہی تھی اور جب چیف الیکٹورل آفیسر سے پچیس لاکھ ووٹروں کے بارے میں صفائی دینے کو کہا گیا تو بی جے پی لیڈران نے شور مچانا شروع کیا اور کہاکہ دفعہ۳۷۰کی منسوخی کے بعد غیر مقامی افراد جموں وکشمیرمیں اپنے اندراج کرا سکتے ہیں۔
’اک جٹ پارٹی ‘کے سربراہ ایڈوکیٹ انکور شرما نے اس موقع پر کہاکہ چیف الیکٹورل آفیسر نے سیاسی پارٹیوں کے خدشات کو دور کیا ہے ۔اُن کے مطابق بعض سیاسی پارٹیوں نے غیر مقامی افراد کا مدعا اُٹھایا ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایس او جی کیمپ پر حملہ، کوئی نقصان نہیں

Next Post

ضلع ڈوڈہ میں دو الگ سڑک حادثوں میں۷؍افراد ہلاک‘ایک شخص زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
اودھم پور سڑک حادثے میںتین مسافر از جان

ضلع ڈوڈہ میں دو الگ سڑک حادثوں میں۷؍افراد ہلاک‘ایک شخص زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.