بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پی آئی بی سرینگر کی جانب سے کپواڑہ میں میڈیا ورکشاپ منعقد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-24
in مقامی خبریں
A A
پی آئی بی سرینگر کی جانب سے کپواڑہ میں میڈیا ورکشاپ منعقد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

سرینگر/۲۳ مارچ
مختلف سرکاری معاونت والی اسکیموں کے بارے میں لوگوں میں بیداری لانے اور ترقیاتی صحافت کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے میڈیا کے کردار کو اجاگر کرنے کے مقصد سے پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) سری نگر نے بدھ کو کانفرنس ہال ڈی سی آفس کپواڑہ میں ایک روزہ میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
ورکشاپ میں کپواڑہ اور ہندواڑہ کے صحافیوں کی مرکزی معاونت والی مختلف اسکیموں اور ترقیاتی صحافت میں میڈیا کے کردار کے بارے میں جانکاری اور صلاحیت کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی گئی ۔
یہ پروگرام ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منعقد کیا گیا اور اس میں تقریباً۵۰ ذرائع ابلاغ سے وابستہ نمائندوں اور دیگر انتظامی افسران شامل تھے۔ صحافیوں نے ایسے پروگرام کے انعقاد پر پی آئی بی کی کاوشوں کو سراہا۔
اپنے افتتاحی خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، غلام نبی بٹ نے رپورٹنگ سے پہلے حقائق کی جانچ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صحافت نے تاریخی طور پر لوگوں کے نقطہ نظر کو تبدیل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی تبدیلی لانے کے لیے تعمیری تنقید کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’منفی خبریں خطرناک حد تک پھیلتی ہیں، اس لیے ایک صحافی کے لیے ضروری ہے کہ وہ رپورٹنگ کرنے سے پہلے حقائق کو درست طریقے سے جانچ لیں۔‘‘
ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن بیورو غلام عباس نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی آئی بی کے کردار پر روشنی ڈالی اور ورکشاپ کے اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے میڈیا برادری پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر اجاگر کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس زندگی کے تمام شعبوں کے لیے اسکیمیں اور اقدامات ہیں اور میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان اقدامات کے زیادہ سے زیادہ استفادے کے لیے انہیں عوامی سطح پر اجاگر کرے۔
عباس نے شمالی ضلع کی ترقی کے لیے ہم آہنگی سے کام کرنے پر میڈیا برادری اور ضلعی انتظامیہ کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن آفیسر پی آئی بی سرینگر ماجد پنڈت نے کہا کہ میڈیا معاشرے اور انتظامیہ کے درمیان براہ راست رابطے کا کام کرتا ہے اور اس کڑی کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ترقیاتی رپورٹنگ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا کو معاشرے کی ہمہ گیر ترقی کے لیے آگاہی پیدا کرنے میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔
نیوز ایڈیٹر، آل انڈیا ریڈیو سرینگر اشفاق شاہ نے ابلاغ کے ذریعے ترقی کو یقینی بنانے کیلئے ذرائع ابلاغ کے اثرات کے بارے میں بات کی۔ نیوز ایڈیٹر دور درشن کیندرا سرینگر، شبیر ڈار نے مشکل وقت میں انتظامیہ اور لوگوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت پر بات کی۔ چیف ایجوکیشن آفیسر کپوارہ اے حامد فانی نے ضلع کے تعلیمی منظر نامے کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔
صحافی سید اشفاق نے نچلی سطح تک پہنچنے کے لیے مقامی میڈیا کے ذریعے ترقیاتی مواصلات کے بارے میں بات کی۔ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن آفیسر پی آئی بی سرینگر، مظفر وانی نے شرکاء کو معروضیت کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے میڈیا کی اخلاقیات کے بارے میں بتایا۔ لیکچرز کے بعد انٹرایکٹو سیشنز ہوئے جس میں شرکاء نے ماہرین کے ساتھ اپنے تبصرے اور مشاہدات پیش کیے۔ صحافیوں نے مستقبل میں ایسے مزید پروگراموں کے لیے اپنے ارادوں کا اظہار کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر میں ایشیا کا سب سے بڑا باغ گل لالہ لوگوں کیلئے کھل گیا

Next Post

جموںکشمیر میں اگلے چار برسوں میں ضرورت سے زیادہ بجلی ہوگی:سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
ادھم پور میں انکاونٹر شروع، گولیوں کا تبادلہ ‘کشتواڑ کے چھاترو میں آپریشن جاری
اہم ترین

بڈگام کے بالائی حصے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ‘دہشت گرد ہلاک

2026-09-06
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کی یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد

2026-09-06
گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
Next Post
آئندہ چار سال میں جموں کشمیر میں فاصل بجلی پیدا ہوگی

جموںکشمیر میں اگلے چار برسوں میں ضرورت سے زیادہ بجلی ہوگی:سنہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.