سرینگر//
جموں کشمیر ورکرز پارٹی (جے کے ڈبلیو پی) کے صدر میر جنید نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر ‘منوج سنہا سے ملاقات کی ۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران سیاسی اور ترقیاتی عمل میں نوجوانوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی سمیت عوامی اور نوجوانوں سے متعلق مختلف مسائل پر روشنی ڈالی۔
جنید نے لنگیٹ علاقے کے کئی ترقیاتی مسائل کو مزید پیش کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے سامنے پیش کئے گئے مطالبات اور مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے جموں کشمیر ورکرز پارٹی کے صدر کو میرٹ پر مناسب کارروائی کا یقین دلایا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان پر مزید زور دیا کہ وہ عوامی بہبود کو فروغ دینے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔
بیان کے مطابق سابق ممبر پارلیمنٹ‘ نذیر احمد لاوے نے بھی آج سنہا سے ملاقات کی۔
سابق ایم پی نے لیفٹیننٹ گورنر کو ضلع کولگام کے مختلف ترقیاتی مسائل سے آگاہ کیا جو چولگام میں آیوش ہسپتال کے کام سے متعلق ہیں۔