سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نیوا علاقے میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک غیر مقامی مزدور کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔
کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں اس واقعے کے متعلق جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا’’پلوامہ کے اوگر گنڈ نیوا علاقے میں جنگجوؤں نے منیر الاسلام ولد عبدالکریم ساکن مغربی بنگال نامی ایک غیر مقامی مزدور پر گولیاں چلائیں‘‘۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا’’مذکورہ غیر مقامی مزدور کو علاج و معالجے کے لئے ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے ‘‘۔
دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔