جموں/۲ستمبر
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعے کے روز جموں سمارٹ کے 14 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا اور مقامی اقتصادی ترقی کے لئے موقعے فراہم ہوں گے ۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری فراہم کی۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا’جموں سمارٹ سٹی کے 14 پروجیکٹوں کا افتتاح اور سبگ بنیاد رکھا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا، لوگوں کی خدمات میں بہتری آئے گی اور مقامی اقتصادی ترقی کے موقعے فراہم ہوں گے جس سے لوگ اچھی زندگی گذر بسر کر سکیں گے ۔