اتوار, اکتوبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’نشہ مکت‘ جموںکشمیر مہم کا آغاز

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-02
in اہم ترین
A A
’منشیات کی وبا ختم کرنے کےلئے لوگوں کے تعاون کی ضرورت ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘

بچوں کیلئے انٹرنیٹ پر عمر کی بنیاد پر پابندی مسترد ‘ رسائی بنیادی حق قرار

جموں//
’نشہ مکت‘ جموں کشمیر کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ انتظامیہ منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے سخت اقدام کر رہی ہے ۔
سنہا نے کہا کہ جموںکشمیر سے اس وبا کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کیلئے سب لوگوں کو انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں’ نشہ مکت‘ جموں کشمیر مہم کا آغاز کرنے کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔
سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس اور متعلقہ محکمہ یونین ٹریٹری کو نشہ مکت بنانے کے لئے مہم چلا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس بدعت کی بیخ کنی کیلئے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سماج کے معزز شہریوں، صحافیوں کو بھی ہاتھ بٹانا ہے ۔
ایل جی نے کہا کہ سماج سے نشے کی بدعت کے قلع قمع کیلئے ہم سب کو ایک ہو کر کام کرنا ہوگا تب ہم جموں وکشمیر کو نشہ مکت بنا سکتے ہیں۔
پاکستان کی طرف سے منشیات کو جموں و کشمیر میں دھکیلنے کی مسلسل کوششوں کے بارے میں پوچھے جانے پر، انہوں نے کہا کہ پچھلے سالوں کے مقابلے میں منشیات کی بڑی مقدار پکڑی گئی ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے کہ اس قسم کی سرگرمیاں نہ ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ منشیات کے کھیپوں کو ضبط کیا جا رہا ہے اور سیکورٹی فورسز ایسی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے مستعد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سماج کو نشے سے پاک کرنے کیلئے طرح طرح کے اقدام کئے جا رہے ہیں اور جو نوجوان اس لت میں پڑ گئے ہیں ان کی باز آباد کاری کیلئے بھی اقدام کئے جا رہے ہیں۔
سنہا نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اس چیلنج کیلئے پوری طرح چوکس ہیں اور اسمگلنگ (پاکستان سے منشیات کی) روکنے کے لیے مزید انتظامات کیے جائیں گے۔
ایل جی نے کہا کہ منشیات کی لعنت کا شکار ہونے والوں کی بحالی اور علاج کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
سنہا نے نامہ نگاروں کو بتایا’’اپنے یوم آزادی کی تقریر میں، میں نے جموں و کشمیر کو خوف سے پاک، بدعنوانی سے پاک، منشیات سے پاک اور روزگار کے قابل بنانے کی بات کی ہے۔ یہ میرے چار وعدے ہیں اور منشیات کی لعنت کے بڑھتے ہوئے گراف کو دیکھتے ہوئے، اسے ترجیحی بنیادوں پر اٹھایا گیا۔‘‘
اس سے پہلے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ انتظامیہ نے منشیات فروشوں اور منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ سماجی بہبود کو ہدایت دی کہ وہ لڑکیوں کے لئے ڈرگ ڈی ایڈکشن سینٹر اور جوینائل سینٹروں کو جلد سے جلد فعال بنائے۔اُنہوں نے مزید اِنٹگریٹیڈ ری ہیبلٹیشن سینٹروں کو قائم کرنے اور ان کی تاثیر کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے حکومت کی طرف سے متعارف کی گئی اِنتظامی اِصلاحات اور جموںوکشمیر کے نوجوانوں کو منشیات کی لت سے چھٹکارا دِلانے کے لئے گذشتہ دو برسوں میں کی گئی کوششوں کا ذِکر کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموںوکشمیر کو اِنسداد منشیات مہم میں بہتر کارکردگی کے لئے ملک میں دوسرے نمبر پر رَکھا گیا ہے او راسے وزیر داخلہ نے اعزاز سے نوازا۔درجہ بندی اور ایوارڈ ہر ایک شراکت دار کے لئے خراجِ تحسین ہے جو جموںوکشمیر کو منشیات سے پاک بنانے کے لئے محنت ، تن دہی اور لگن سے کام کررہا ہے ۔گذشتہ دو برسوں میں ہم جموںوکشمیر کے ۱۰بڑے متاثرہ اَضلاع میں منشیات سے پاک مہم کو کامیاب بنانے کے لئے جن آندولن چلارہے ہیںاور مجھے یقین ہے کہ ہماری درجہ بندی بھی عوامی شرکت کے اِس جذبے کا نتیجہ ہے ۔تاہم سماج سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کے لئے اِس سمت میں مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔
سنہا نے کہا کہ پی آر آئی اور یو ایل بی کے اراکین کو والدین کے ساتھ مل کر اِس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کے گائوں اور علاقے میں کوئی بھی نوجوان منشیات کی لت کا شکار نہ ہو۔ اِس کے علاوہ اِس بات کو یقینی بناکر گمراہ نوجوانوں کو قومی دھارے میں لایا جائے کہ منشیات کے عادی اَفراد کو صحت یابی کیلئے فوری اِنتظامی اور طبی مدد ملے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہاکہ مجھے یقین ہے کہ منشیات سے پاک گائوں اور منشیات سے پاک شہرکی مہم جموں وکشمیر کو منشیات سے پاک بنانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔
ایل جی نے کہا کہ رضاکارانہ آرگنائزیشن ’’ مشورہ‘‘ کے تعاون سے جموںصوبہ میں منشیات کے اِستعمال کے متاثرین کے علاج اور بحالی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں سے کہا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ کھیل سرگرمیوں سے نوجوانوں کی توانائیوں کو بروئے کار لانے کے لئے کھیلوں کے کیمپ بھی منعقد کئے جائیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بومئی سوپور تصادم میں جیش کے اعلیٰ کمانڈر کی ہلاکت فورسز کیلئے بڑی کامیابی:فوج

Next Post

منوج سنہا نے جموں سمارٹ سٹی کے 14 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘
اہم ترین

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘

2026-10-18
اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال
اہم ترین

بچوں کیلئے انٹرنیٹ پر عمر کی بنیاد پر پابندی مسترد ‘ رسائی بنیادی حق قرار

2026-10-18
 لداخ میں تعطل برقرار، مرکز سیاسی حل کے لیے پُرعزم، بات چیت جاری رکھنے کی اپیل
اہم ترین

 لداخ میں تعطل برقرار، مرکز سیاسی حل کے لیے پُرعزم، بات چیت جاری رکھنے کی اپیل

2026-10-18
’کشمیر میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں اولین ترجیح برقرار رہیں گی‘
اہم ترین

عوام کو تیز رفتار خدمات کی فراہمی ‘ جواب دہی یقینی بنانے پر زور

2026-10-18
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

 کشتواڑ میں نابالغ لڑکی کی موت کیس میں فرد جرم داخل

2026-10-18
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

جموں میں مبینہ منشیات فروش  گرفتار‘۳۸۵گرام ہیروئن برآمد

2026-10-18
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

مرکز نے لداخ کی پہاڑی  ترقیاتی کونسلوں کے ڈھانچے  اور انتخابی قواعد میں ترمیم کر دی

2026-10-18
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

آئی ٹی آئی اداروں کی جدید  کاری کیلئے۴۷۵ کروڑ روپے  منظوری پر عمر کا مرکزکا شکریہ

2026-10-18
Next Post
منوج سنہا نے جموں سمارٹ سٹی کے 14 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

منوج سنہا نے جموں سمارٹ سٹی کے 14 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.