سرینگر//
جنوبی ضلع اننت ناگ میں سیکورٹی فورسز نے ایک جنگجو اعانت کار کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد جمعرات کے روز۳آر آراور پولیس نے ہٹہ مرہ کے نزدیک ناکہ لگایا۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار تلاشی کارروائی میں مصروف تھے کہ اسی اثنا میں ایک مشتبہ نوجوان نے سلامتی عملے کو دیکھتے ہی راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی۔
اُن کے مطابق سیکورٹی فورسز نے پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر نوجوان کو دھر دبوچا۔
پولیس ترجمان کے مطابق نوجوان کی جامہ تلاشی کے دوران ایک پستول‘ ایک میگزین، چھ گولیوں کے راؤنڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
گرفتار جنگجو اعانت کار کی شناخت فاضل حمد وگے ولد مشتاق احمد وگے ساکن چیک حسن آ باد ہٹہ مرہ اسلام آباد کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر۷۸زیر دفعات۳۹‘۱۸‘۱۶یو اے پی اے ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔