اتوار, اکتوبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

دہلی میںآزاد سے ملنے والے کانگریسی لیڈروں سے پارٹی ناراض

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-02
in مقامی خبریں
A A
مجھے پارٹی چھوڑنے کیلئے مجبور کیا گیا‘آزاد کا کانگریس پر الزام

Former Congress leader Ghulam Nabi Azad interacts with the media, at his residence in New Delhi

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی ٹی آئی اداروں کی جدید  کاری کیلئے۴۷۵ کروڑ روپے  منظوری پر عمر کا مرکزکا شکریہ

لداخ میں موٹر سائیکل حادثے میں زخمی بہار کی۱۹ سالہ لڑکی۵۵ روز بعد سرینگر کے اسپتال میں دم توڑ گئی

نئی دہلی//
کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد کے استعفیٰ کے بعد کانگریس میں کھلبلی مچ گئی ہے اور آزاد سے ملاقات کرنے والے لیڈروں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے اور ان کے خلاف اندرونی کارروائی کی بات کی جا رہی ہے ۔
کانگریس کے اندر اس بات پر تازہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ پارٹی کے کچھ سینئر لیڈروں نے بدھ کو یہاں ان کی رہائش گاہ پر مسٹر آزاد سے ملاقات کیوں کی۔ آزاد سے ملاقات کرنے والے کانگریس لیڈروں میں پرتھوی راج چوان، آنند شرما اور بھوپندر سنگھ ہڈا جیسے سرکردہ لیڈر شامل تھے ۔ ایسے لیڈروں کی شکایت کانگریس ہائی کمان سے کی گئی ہے اور کچھ لوگ ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اس ملاقات پر ہڈا نے کہا کہ انہوں نے پارٹی کے سابق لیڈر غلام نبی آزاد سے ملاقات کی ہے اور اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کے ساتھ ان کا برسوں سے رشتہ ہے ، دونوں نے ایک ہی پارٹی میں طویل عرصے تک کام کیا ہے ، اس لیے ان سے ملاقات کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
ہڈا نے کہا’’میں ان لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں جو اس میٹنگ پر سوال اٹھا رہے ہیں کہ اس میٹنگ میں ہم نے آزاد سے پوچھا کہ آپ نے ساری زندگی کانگریس کی سیاست کی۔ اگر آپ نے کانگریس صدر کے عہدے کے لیے انتخابات کا مطالبہ کیا تھا تو اسے پارٹی قیادت نے مان لیا ہے اور انتخابات ہو رہے ہیں، اس کے باوجود آپ نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہم ان کے استعفیٰ کی وجہ جاننا چاہتے تھے ، اس لیے ہم نے ان سے ملاقات کی ہے ‘‘۔
اس میٹنگ پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہریانہ کانگریس کی سابق صدر کماری سیلجا نے ہڈا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ اسی طرح مہاراشٹر کے کچھ لیڈروں نے بھی چوان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
اس درمیان کانگریس صدر کے عہدہ کے انتخاب کی شفافیت پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر منیش تیواری، ششی تھرور، کارتی چدمبرم اور کچھ دیگر نے کانگریس انتخابی کمیٹی کے سربراہ مدھوسودن مستری کے وفد کی فہرست صرف کانگریس صدر کے انتخاب میں امیدوار کے طور پر اہل افراد کو ہی فراہم کیے جانے پر سوال اٹھایا اور کہا کہ اس میں شفافیت نہیں ہے ۔
مستری نے آج ان سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مندوبین کی فہرست شفاف ہے اور کانگریس صدر کا انتخاب شفاف طریقے سے ہو رہا ہے ۔ کانگریس کے آئین کے مطابق پارٹی صدر اور دیگر عہدوں کے لیے ہونے والے انتخابات کیلئے عام اجلاس میں ووٹ ڈالنے کا حق صرف مندوبین کو ہوتا ہے ۔
ادھر جموں وکشمیر پردیش کانگریس کے سینئر لیڈران کی جانب سے مستعفی ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔
جمعرات کے روز کانگریس یوتھ ونگ سے وابستہ متعدد لیڈران سمیت مزید ۳۶ نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
اطلاعات کے مطابق کانگریس یوتھ ونگ تنظیم سے وابستہ لیڈران نے جمعرات کے روز استعفیٰ دے دیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ یوتھ ونگ کے سٹیٹ صدر انیرودھا رینا، جنرل سیکریٹری مانک شرما سمیت ۳۶دیگر لیڈران نے سونیا گاندھی کو خط کے ذریعے مستعفی ہونے کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔
کانگریس یوتھ ونگ کے جنرل سیکریٹر ی مانک شرما نے سونیا گاندھی کو ارسال کئے گئے خط میں لکھا ،’’ میں کانگریس پارٹی سے غلام نبی آزاد کے استعفیٰ کی حمایت کر تاہوں‘‘۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں جانبداری کا چلن ہے اور یہ کہ پارٹی کو کارکنوں کی کوئی فکر نہیں یہی وجہ ہے کہ کانگریس۹۰فیصد چناؤ میں ناکام رہی۔
گورنمنٹ ڈگری کالج بلاور کے یوتھ کانگریس صدر پیوش شرما نے اپنے۱۹ممبران کے ہمراہ استعفیٰ دیا۔انہوں نے کہاکہ غلام نبی آزاد کی حمایت میں پارٹی سے استعفیٰ دیا۔سینئر لیڈران کے بعد اب نوجوان کارکنوں اور لیڈران کی جانب سے کانگریس سے مستعفی ہونے کے باعث پارٹی میں بغاوت کے آثار نمایاں ہے ۔
بتادیں کہ غلام نبی آزاد کی جانب سے کانگریس سے علیحدگی کے بعد جموںکشمیر کانگریس یونٹ میں ہلچل مچ گئی ہے اور ابتک قریباً دو سو سے زائد لیڈران نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ چار ستمبر کے روز غلام نبی آزاد جموں دورے پر پہنچ رہے ہیں اور اس پر اب سبھی سیاسی پارٹیوں کی نظریں مرکوز ہے کیونکہ جموں وکشمیر کی مقامی پارٹیوں کے لیڈران بھی آزاد گروپ میں شامل ہونے کے لئے پر تول رہے ہیں۔
اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آنے والے دنوں کے دوران کون سے بڑے لیڈران غلام نبی آزاد کے گروپ میں شامل ہونے جارہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جانی پور میں زیر تعمیر ڈھانچہ منہدم‘کوئی نقصان نہیں

Next Post

غلطی سے ایل او سی عبور کرنے والا لڑکارینجرس کے حوالے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

آئی ٹی آئی اداروں کی جدید  کاری کیلئے۴۷۵ کروڑ روپے  منظوری پر عمر کا مرکزکا شکریہ

2026-10-18
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد
اہم ترین

لداخ میں موٹر سائیکل حادثے میں زخمی بہار کی۱۹ سالہ لڑکی۵۵ روز بعد سرینگر کے اسپتال میں دم توڑ گئی

2026-10-18
کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
Next Post
۲۰۱۸ کے بعد سے سرحد پار دراندازی میں نمایاں کمی آئی ہے ‘حکومت کا اعتراف

غلطی سے ایل او سی عبور کرنے والا لڑکارینجرس کے حوالے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.