سرینگر//
انڈین آرمی نے غلطی سے ایل او سی عبور کرنے والے لڑکے کو پاکستانی فوج کے حوالے کیا ۔
جموںکشمیر کے شمالی ضلع کپواڑہ میں چند روز قبل غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرنے والے پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے لڑکے کو پاکستانی رینجرس کے حوالے کیاگیا۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز سبھی قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد ٹیٹوال پل پر پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد لڑکے کو حوالے کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جوںہی لڑکا بھارتی حدود میں گھس آیا تو اسی روز پاکستانی رینجرس کے ساتھ ہارٹ لائن پر رابط قائم کیا گیا تھا۔
مطابق انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں لڑکے کو پاکستانی رینجرس کے سپرد کیا گیا۔