جموں//
جموںکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں مظاہرین نے مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پرسرکار سے تعطیل کا مطالبہ کیا ہے ۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جمعرات کے روز متعدد تنظیموں کے ارکان نے ایک دفعہ پھر توی پل پر احتجاجی مظاہرئے کئے اور مطالبہ کیا کہ مہاراجہ ہر ی سنگھ کے یوم پیدائش پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے ۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے چھٹی کا مطالبہ پورا کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک اس پر عمل نہیں کیا گیا۔
مظاہرین نے بتایا کہ جموں صوبے کے لوگوں کی خواہش ہے کہ مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش یعنی ۲۳ستمبرکو سرکاری تعطیل کا اعلان کریں۔انہوں نے حکام کو متنبہ کیا کہ اگر ان کے جائز مطالبے کو تسلیم نہیں کیا گیا ت وہ پورے جموں صوبے میں احتجاج شرو ع کریں گے ۔
نامہ نگار نے بتایاکہ کافی دیر تک مظاہرین نے توی پل پر احتجاجی مظاہرئے کئے جس کے بعد پولیس نے اُنہیں وہاں سے ہٹایا ۔