سرینگر/31 اگست
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے بملورا علاقے میں منگل کی شام بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہونے والا 22 سالہ نوجوان یہاں ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے بملورا علاقے میں منگل کی شام ایک نوجوان ایک ٹرک کو ان لوڈ کر رہا تھا کہ وہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے کہا کہ مذکورہ نوجوان کو فوری طور علاج کے لئے ضلع ہسپتال گاندربل پہنچایا گیا جہاں سے اس کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ سری نگر ریفر کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ نوجوان سکمز میں دم توڑ گیا۔
متوفی نوجوان کی شناخت22 سالہ دانش نثار ولد نثار احمد راتھر ساکن گنگرہامہ گاندربل کے بطور ہوئی ہے ۔