ممبئی دلی/29اگست
ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی آج یہاں ممبئی میں 45 ویں سالانہ جنرل میٹنگ ہوئی جس میں چیئرمین ‘ مکیش امبانی نے اعلان کیا کہ اس دیوالی سے جیو کی 5 جی خدمات شروع ہوجائےںگی۔
اس سے پہلے انہوں نے کہا کہ مجھے ہماری ذاتی گفتگو اور ہماری گرمجوشی سے ملاقاتیں یاد ہیں۔” مجھے پوری امید ہے کہ اگلے سال ہم ایک ہائبرڈ موڈ پر ملیں گے، جو جسمانی اور ڈیجیٹل دونوں طریقوں کا مجموعہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی 15 اگست کی تقریر میں پنچ پران یا پانچ ضروریات کی بات کی، جو یقیناً 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنا دے گی“۔
امبانی نے کہا ”آج ہمارے 4G نیٹ ورک پر 420 ملین موبائل براڈ بینڈ صارفین ہیں اور وہ ہر ماہ اوسطاً 20 جی بی ڈیٹا استعمال کرتے ہیں“۔انہوںنے مزید کہا کہ ہمارے وزیر اعظم‘ نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا کے ویڑن سے متاثر ہو کر، ملک نے کئی عالمی معیار کے قومی پلیٹ فارم دیکھے ہیں جیسے آدھار، جن دھن، روپے، یو پی آئی، ا?یوشمان بھارت، سٹارٹ اپ انڈیا۔ انہوں نے کہا کہ ریلائنس جیو کا اعلیٰ معیار کا، مضبوط اور ہمیشہ چلنے والا فائبر آپٹک نیٹ ورک ہندوستان کے ڈیٹا ٹریفک کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔
چےئر مین نے کہا” آج میں جیو 5G کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔ ہم 100 ملین گھروں کو منفرد ڈیجیٹل تجربات اور سمارٹ ہوم حل کے ساتھ جوڑیں گے اور ملک میں جیو کی 5 جی سروع آئندہ دیوالی تک شروع ہوجائے گی۔“