جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ایشیا کپ : سری لنکا اور افغانستان کے مابین پہلا میچ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-26
in کھیل
A A
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

دبئی//ایشیا کپ 2022 ہفتہ 27 اگست سے شروع ہورہا ہے اور پہلا میچ سری لنکا اور افغانستان کے مابین ہو گا۔ دونوں ٹیمیں اس میچ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
دونوں کے درمیان پہلا میچ دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ایک طرف سری لنکا کی ٹیم اس سال ٹی ٹوئنٹی میں ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی افغانستان کی ٹیم حال ہی میں ختم ہونے والی آئرلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارچکی ہے۔ ایسے میں دونوں ٹیمیں ایشیا کپ کا پہلا میچ جیتنے کے ارادے سے میدان میں اتریں گی۔
دبئی کی پچ پر بلے باز اور گیند باز دونوں ہی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم یہاں کی پچ تھوڑی سست ہوسکتی ہے جس سے اسپنرز کو فائدہ ہوگا۔ اس گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی کا اوسط اسکور 140 رنز ہے۔
اب تک جہاں سری لنکا کی ٹیم ایشیا کپ میں 54 میچ کھیل چکی ہے اور 35 جیت چکی ہے، وہیں افغانستان کی ٹیم نے 12 میچوں میں سے صرف 5 جیت درج کی ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ دونوں ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں دو بار ایک دوسرے کے خلاف کھیل چکی ہیں۔ سال 2014 میں سری لنکا کی ٹیم نے پہلے مقابلے میں فتح حاصل کی تھی جبکہ 2018 کے ایشیا کپ میں افغانستان کی ٹیم دوسری بار جیتی تھی۔ دونوں ٹیمیں ایک ایک جیت کے ساتھ برابر دکھائی دے رہی ہیں۔
سری لنکا کے آل راؤنڈر ہسرنگا نے اس سال کے آئی پی ایل 2022 میں آر سی بی کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ وہ سیزن میں کھیلے گئے 16 میچوں میں 26 وکٹیں لے کر ٹاپ گیند بازوں میں سے ایک تھے۔مہیش، جیفری وانڈرسے اور پروین جے وکرما جیسے ساتھی اسپنرز کے ساتھ ہسرنگا متحدہ عرب امارات میں گیندبازی کی قیادت کریں گے ۔
افغانستان کے آل راونڈر اسٹار کھلاڑی راشد خان ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کا سب سے بڑا ہتھیار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے 66 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں مجموعی طور پر 112 وکٹیں حاصل کی ہیں اور یہ اعداد و شمار شاندار ہیں۔
سری لنکا کی ٹیم :
داسن شاناکا (کپتان)، دھنوشکا گناتیلکا، پاتھم نسانکا، کسل مینڈس، چریت اسلانکا، بھانوکا راجا پاکسا، اشین بندارا، دھننجے ڈی سلوا، وینندو ہسرنگا، مہیش تیکشانا، جیفری وینڈرسے، پروین جے وکرما، چمیکا کرونارتنے، دلشان مدوشنکا، متیشا پاتھیرانا، نوانیڈو فرنینڈو، نووان تشارا، دنیش چندیمل
افغانستان کی ٹیم: محمد نبی (کپتان)، نجیب اللہ زدران، افسر زازئی، عظمت اللہ عمرزئی، فرید احمد ملک، فضل الحق فاروقی، حشمت اللہ شاہدی، حضرت اللہ زازئی، ابراہیم زدران، کریم جنت، مجیب الرحمان، نجیب اللہ،نورالاحمد، رحمان اللہ گرباز، راشد خان، سمیع اللہ شنواری۔اس کے علاوہ تین کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔ ان میں نجات مسعود، قیس احمد اور شرف الدین اشرف شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایشیا کپ 2022ء، ویرات کوہلی کی پاکستانی جرسی پر دستخط کرنے کی تصویر وائرل

Next Post

بی جے پی سیریل کلر کی طرح منتخب حکومتوں کو ہٹا رہی ہے : سسودیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
کھیل

کرن سنگھ نے آئی ٹی ایف ایم 15 بالی میں سنگلز خطاب جیتا

2026-09-08
کھیل

مارک کولس زمبابوے خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

2026-09-08
کھیل

این سری رام بالاجی کی دوسرے راؤنڈ میں شکست کے ساتھ یو ایس اوپن میں ہندستان کا سفر ختم

2026-09-08
وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
Next Post
کورونا کیسز میں اضافہ تشویش کی بات نہیں: سسودیا

بی جے پی سیریل کلر کی طرح منتخب حکومتوں کو ہٹا رہی ہے : سسودیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.