لاہور//
سابق ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی ایشیاء کپ 2022ء کے کھیل سے قبل ان کی ٹیم کے تربیتی سیشن کو سمیٹنے کے بعد اپنے کچھ پاکستانی شائقین کے ساتھ بات چیت کے بعد سوشل میڈیا پر دل جیت لیے۔ جمعرات کو آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں کوہلی نے اپنے مداحوں کی خواہش پوری کی جو سیلفی اور آٹوگراف چاہتے تھے۔
اس دوران کوہلی نے پاکستانی ٹیم کی جرسی اٹھائی اور اس پر دستخط کر کے پاکستانی مداح کے لیے تاریخی دن بنایا۔ اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مزید یہ کہ کوہلی نے ایک معذور پاکستانی مداح سے بھی ملاقات کی جو خاص طور پر بھارتی کرکٹر سے ملنے آئی تھیں۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 28 اگست کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔
دونوں روایتی حریفوں کی آخری بار اسی مقام پر 2021ء میں ملاقات ہوئی تھی۔ پاکستان نے یہ میچ 10 وکٹوں سے جیتا تھا، جو کہ ورلڈ کپ مقابلے میں بھارت کے خلاف اس کی پہلی جیت ہے۔