سرینگر/24اگست
جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں ریور پولیس نے دو کمسن لڑکوں کو ڈوبنے سے بچایا ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے راجباغ علاقے میں دو کم عمر لڑکوں نے نہانے کی غرض سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی جس دوران وہ ڈوبنے لگے ۔انہوں نے بتایا کہ مستعد ریور پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرکے دونوں کو بچا لیا۔
کم عمر لڑکوں کی شناخت 14سالہ فہیم نثار ہندرو ساکن راجباغ اور 16سالہ احسن جاوید ولد جاوید احمد سرکن کرسو راجباغ کے بطور ہوئی۔
سرکار ی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قلیل وقت میں ہی ریور پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع کرکے دونوں لڑکوں کو غرقہ آب ہونے سے بچایا ۔
مقامی لوگوں نے ریور پولیس اہلکاروں کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ اگر وہ مستعدی کا مظاہرہ نہیں کرتے تو دونوں کم عمر لڑکوں کو پانی کا تیز بہاو اپنے ساتھ بہا کر لے جاتا۔
دریں اثنا ریور پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دریائے جہلم یا کسی اور ندی میں نہانے کی اجازت نہ دے ۔