سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آبادکے چندن واری پہلگام علاقے میں گذشتہ ہفتے ایک سڑک حادثے میں زخمی ہونے والے آئی ٹی بی پی اہلکاروں میں سے ایک اور اہلکار منگل کی صبح یہاں ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
اس طرح اس حادثے میں جان بحق ہونے والے اہلکاروں کی تعداد۸ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پہلگام سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا آئی ٹی بی ٹی کا ایک اور اہلکار منگل کی صبح یہاں شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں دم توڑ گیا۔انہوں نے متوفی جوان کی شناخت نندن سنگھ ولد لال سنگھ کی بطور کی ہے ۔
بتادیں کہ پہلگام کے چندن واری علاقے میں۱۶؍اگست کو آئی ٹی بی پی کی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی تھی جس کے نتیجے میں۷؍اہلکاروں کی موت واقع ہوئی تھی جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت۳۲جوان زخمی ہوئے تھے ۔