جموں//
جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ایک ایس پی او نے اپنی حاملہ بیوی کا مبینہ طور پر قتل کر دیا۔
ملزم ایس پی او موہن لال قتل انجام دینے کے بعد فرار ہوگئے۔وہیں گاؤں والوں نے اس واردات کے انجام دینے کے بعد ملزم کے گھر کو نذر آتش کر دیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رمیش چندر کوتوال نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو اسے گرفتار کرے گے۔
پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ کٹھوعہ کے بلاور علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ملزم ایس پی او تین روز سے گھر پر چھٹی پر گئے تھے۔
کوتوال نے کہا کہ ابتدائی تحقیق کے مطابق ایس پی او کو اپنی ۳۲ سالہ بیوی آشا دیوی سے کسی معاملے میں تکرار ہوئی جس کے بعد ملزم نے بیوی کا مبینہ طور پر بے دردی سے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق خاتون آٹھ ماہ کی حاملہ تھی اور اس کا بچہ بھی اس واردات میں پیٹ میں ہی ہلاک ہوا۔