سرینگر//
بی جے پی کے تنظیمی جنرل سکریٹری ‘اشوک کول کا کہنا ہے کہ ووٹر کی لسٹ کی نظر ثانی کرنے سے ڈیموگرفی تبدیل نہیں ہوگی۔
کول نے کہا کہ چیف الیکشن افسر نے جو بیان دیا ہے وہ قانون کے عین مطابق ہے ۔
بی جے پی جنرل سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار یہاں میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
کول نے کہا’’جو بھی کشمیر میں گذشتہ تین چار برسوں سے رہائش پذیر ہے اس کو یہاں ووٹ ڈالنے کا حق ہے ‘‘۔
بی جے پی لیڈر کا کہنا تھا’’اگر جموں وکشمیر کے لیڈر باہر الیکشن لڑ سکتے ہیں تو وہاں کے لوگ یہاں ووٹ کیوں نہیں ڈال سکتے ہیں‘‘۔
کول نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن نے حالیہ بیان دے کر کوئی غلطی نہیں کی ہے بلکہ وہ بیان قانون کے مطابق ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس کو یہاں جموں وکشمیر میں ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے گا اس کو اپنی پہلی جگہ میں ووٹر لسٹ سے اپنا نام کاٹنا ہے ۔
بی جے پی جنرل سیکریٹری کا مزید کہنا تھا کہ ووٹر لسٹ کی نظر ثانی کے پیچھے ڈیموگرافی تبدیل کرنے کا کوئی مقصد پنہاں نہیں ہے ۔