اتوار, اکتوبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جموں کشمیر کی سیاسی جماعتیں لوگوں کو اکسارہی ہیں تاکہ امن درہم برہم ہو :رینا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-23
in مقامی خبریں
A A
’لوگوں کے تعاون سے خوبصورت جموں کشمیر تعمیر کریں گے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی ٹی آئی اداروں کی جدید  کاری کیلئے۴۷۵ کروڑ روپے  منظوری پر عمر کا مرکزکا شکریہ

لداخ میں موٹر سائیکل حادثے میں زخمی بہار کی۱۹ سالہ لڑکی۵۵ روز بعد سرینگر کے اسپتال میں دم توڑ گئی

جموں//
بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کے جموںکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے پیر کے روز کہا کہ نیشنل کانفرنس ، پی ڈی پی اور کانگریس یوٹی میں پُر امن حالات کو درہم برہم کرنے کی سازشیں رچا رہے ہیں ۔
رینا نے بتایا کہ تینوں پارٹیاں چاہتی ہیں کہ جموں وکشمیر کو کس طرح سے لہولہان کیا جائے تاکہ یہاں پر لاشیں گریں اور وہ ان لاشوں پر وہ سیاست کرکے اقتدار کی مسند پر جلوئے افروز ہو سکے تاہم اُنہیں اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
اُن کے مطابق جموں وکشمیر میں پچھلے کئی برسوں سے رہائش پذیر لوگوں کو ملک کے آئین نے ووٹنگ رائٹس دئے ہیں لہذا یہ کوئی نیا قانون نہیں ہے ۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
رینا نے کہاکہ دفعہ۳۷۰کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں سال۱۹۵۰میں پاس کیا گیا قانون لاگو ہوا جس کی رو سے یوٹی میں کافی عرصے سے رہائش پذیر لوگوں کو ووٹنگ کا حق ملے گا۔اُن کے مطابق پی ڈی پی ، نیشنل کانفرنس اور کانگریس اس حوالے سے لوگوں کو گمراہ کر رہی ہیں تاکہ یوٹی میں حالات کو درہم برہم کیا جاسکے ۔
بی جے پی یونت صدر نے مزید کہاکہ پی ڈی پی ، نیشنل کانفرنس اور کانگریس کشمیر کے پُر امن ماحول کو خراب کرنے پر تلی ہوئی ہیں تاہم اُنہیں اس کی ہرگز اجاز تنہیں دی جائے گی۔
جموںکشمیر کے حالات پر بات کرتے ہوئے بی جے پی صدر نے کہاکہ دفعہ۳۷۰کی منسوخی کے بعد یوٹی میں حالات بہتر ہوئے ہیں یہاں کا بچہ بچہ آج خوشحالی کی اور بڑھ رہا ہے لیکن یہ سب کچھ یہاں کی سیاسی پارٹیوں کو ہضم ہی نہیں ہو رہا ہے ۔
رینا نے مزید بتایا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے ، ملک کے دستور کے مطابق اگر کوئی بھی شہری کسی بھی ریاست یا یوٹی میں کافی عرصے سے رہائش پذیر ہے تو وہ اپنی ریاست سے ووٹنگ رائٹس سرینڈر کرکے اُس کو دوسری ریاست میں ووٹنگ کا حق ملتا ہے یہ کوئی نیا قانون نہیں ۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ جموںکشمیر کے سینکڑوں باشندے ملک کی مختلف ریاستوں میں پچھلے تیس برسوں سے رہائش پذیر ہیں، مذکورہ افراد نے اُن ہی ریاستوں کی ووٹنگ لسٹ میں اپنا نام شامل کرایا کیونکہ ان لوگوں نے جموں وکشمیر میں اپنا ووٹ سرینڈر کیا ہے ۔
نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رویندر رینا نے کہاکہ پی ڈی پی کے سرپرست اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید نے سال ۱۹۸۹میں مظفر نگر یو پی سے چناوا لڑا اور پھرملک کے وزیر داخلہ نامزد کئے گئے ۔
اسی طرح غلام نبی آزاد نے مہاراشٹریہ سے الیکشن لڑا اور وہاں جیت حاصل کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک ملک میں رہنے والے سبھی شہریوں کو ووٹنگ کا حق حاصل ہے اور اپنی ریاست سے ووٹ سرینڈر کرکے وہ من چاہی ریاست میں اندراج کراسکتا ہے ۔
رینا نے واضح کیا کہ پچھلے پندرہ سے بیس برسوں سے اگر کوئی یہاں پر رہائش پذیر اُس کا نام ووٹنگ لسٹ میں شامل نہیں تو وہ ووٹنگ لسٹ میں اپنا نام اندراج کراسکتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے ستر برسوں سے نیشنل کانفرنس ، کانگریس اور پی ڈی پی نے جموں وکشمیر میں اقتدار کے مزے لئے ۔
بی جے پی یونٹ صدر نے بتایا کہ پاکستانی رفوجیوں اور گورکھا سماج جو پچھلے ستر سالوں سے جموں وکشمیر میں رہائش پذیر ہیں اُنہیں آج تک الیکشنوں میں ووٹنگ سے دور رکھا گیا۔
فاروق عبداللہ کی جانب سے حالات خراب ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بی جے پی صدر نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ یہاں پر خون خرابہ ہو تاکہ وہ اقتدار حاصل کر سکے ۔
رینا نے بتایا کہ جموںکشمیر میں حالات خراب کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں اور مذکورہ تینوں پارٹیاں یہاں لاشوں پر سیاست کرنا چاہتی ہیں جس کی اُنہیں اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ تینوں چاہتے ہیں کہ جموں وکشمیر لہولہان ہو تاکہ یہاں پر لاشیں گریں اور اُن لاشوں پر یہ سیاست کر سکے ۔
بی جے پی صدر نے واضح کیا کہ جن لوگوں نے آزادی کا جشن منایا وہی لوگ بی جے پی کا مشن پچاس پلس پورا کریں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ووٹر لسٹ کی نظر ثانی کرنے سے ڈیموگرافی تبدیل نہیں ہوگی:کول

Next Post

بمنہ میں آتشزدگی کی واردات میں۶ رہائشی مکانات خاکستر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

آئی ٹی آئی اداروں کی جدید  کاری کیلئے۴۷۵ کروڑ روپے  منظوری پر عمر کا مرکزکا شکریہ

2026-10-18
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد
اہم ترین

لداخ میں موٹر سائیکل حادثے میں زخمی بہار کی۱۹ سالہ لڑکی۵۵ روز بعد سرینگر کے اسپتال میں دم توڑ گئی

2026-10-18
کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
Next Post
کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن شبانہ آگ‘عمارت کو جزوی نقصان

بمنہ میں آتشزدگی کی واردات میں۶ رہائشی مکانات خاکستر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.