جموں/۲۲اگست
بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کے جموںکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے پیر کے روز کہا کہ نیشنل کانفرنس ، پی ڈی پی اور کانگریس یوٹی میں پُر امن حالات کو درہم برہم کرنے کی سازشیں رچا رہے ہیں ۔
رینا نے بتایا کہ تینوں پارٹیاں چاہتی ہیں کہ جموں وکشمیر کو کس طرح سے لہولہان کیا جائے تاکہ یہاں پر لاشیں گریں اور وہ ان لاشوں پر وہ سیاست کرکے اقتدار کی مسند پر جلوئے افروز ہو سکے تاہم اُنہیں اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
اُن کے مطابق جموں وکشمیر میں پچھلے کئی برسوں سے رہائش پذیر لوگوں کو ملک کے آئین نے ووٹنگ رائٹس دئے ہیں لہذا یہ کوئی نیا قانون نہیں ہے ۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
رینا نے کہاکہ دفعہ۰۷۳کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں سال۰۵۹۱میں پاس کیا گیا قانون لاگو ہوا جس کی رو سے یوٹی میں کافی عرصے سے رہائش پذیر لوگوں کو ووٹنگ کا حق ملے گا۔اُن کے مطابق پی ڈی پی ، نیشنل کانفرنس اور کانگریس اس حوالے سے لوگوں کو گمراہ کر رہی ہیں تاکہ یوٹی میں حالات کو درہم برہم کیا جاسکے ۔
بی جے پی یونت صدر نے مزید کہاکہ پی ڈی پی ، نیشنل کانفرنس اور کانگریس کشمیر کے پُر امن ماحول کو خراب کرنے پر تلی ہوئی ہیں تاہم اُنہیں اس کی ہرگز اجاز تنہیں دی جائے گی۔
جموںکشمیر کے حالات پر بات کرتے ہوئے بی جے پی صدر نے کہاکہ دفعہ۰۷۳کی منسوخی کے بعد یوٹی میں حالات بہتر ہوئے ہیں یہاں کا بچہ بچہ آج خوشحالی کی اور بڑھ رہا ہے لیکن یہ سب کچھ یہاں کی سیاسی پارٹیوں کو ہضم ہی نہیں ہو رہا ہے ۔
رینا نے مزید بتایا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے ، ملک کے دستور کے مطابق اگر کوئی بھی شہری کسی بھی ریاست یا یوٹی میں کافی عرصے سے رہائش پذیر ہے تو وہ اپنی ریاست سے ووٹنگ رائٹس سرینڈر کرکے اُس کو دوسری ریاست میں ووٹنگ کا حق ملتا ہے یہ کوئی نیا قانون نہیں ۔
بی جے پی لےڈر نے کہا کہ جموںکشمیر کے سینکڑوں باشندے ملک کی مختلف ریاستوں میں پچھلے تیس برسوں سے رہائش پذیر ہیں، مذکورہ افراد نے اُن ہی ریاستوں کی ووٹنگ لسٹ میں اپنا نام شامل کرایا کیونکہ ان لوگوں نے جموں وکشمیر میں اپنا ووٹ سرینڈر کیا ہے ۔
نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رویندر رینا نے کہاکہ پی ڈی پی کے سرپرست اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید نے سال ۹۸۹۱میں مظفر نگر یو پی سے چناوا لڑا اور پھرملک کے وزیر داخلہ نامزد کئے گئے ۔
اسی طرح غلام نبی آزاد نے مہاراشٹریہ سے الیکشن لڑا اور وہاں جیت حاصل کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک ملک میں رہنے والے سبھی شہریوں کو ووٹنگ کا حق حاصل ہے اور اپنی ریاست سے ووٹ سرینڈر کرکے وہ من چاہی ریاست میں اندراج کراسکتا ہے ۔
رینا نے واضح کیا کہ پچھلے پندرہ سے بیس برسوں سے اگر کوئی یہاں پر رہائش پذیر اُس کا نام ووٹنگ لسٹ میں شامل نہیں تو وہ ووٹنگ لسٹ میں اپنا نام اندراج کراسکتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے ستر برسوں سے نیشنل کانفرنس ، کانگریس اور پی ڈی پی نے جموں وکشمیر میں اقتدار کے مزے لئے ۔
بی جے پی ےونٹ صدر نے بتایا کہ پاکستانی رفوجیوں اور گورکھا سماج جو پچھلے ستر سالوں سے جموں وکشمیر میں رہائش پذیر ہیں اُنہیں آج تک الیکشنوں میں ووٹنگ سے دور رکھا گیا۔
فاروق عبداللہ کی جانب سے حالات خراب ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بی جے پی صدر نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ یہاں پر خون خرابہ ہو تاکہ وہ اقتدار حاصل کر سکے ۔
رےنا نے بتایا کہ جموںکشمیر میں حالات خراب کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں اور مذکورہ تینوں پارٹیاں یہاں لاشوں پر سیاست کرنا چاہتی ہیں جس کی اُنہیں اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ تینوں چاہتے ہیں کہ جموں وکشمیر لہولہان ہو تاکہ یہاں پر لاشیں گریں اور اُن لاشوں پر یہ سیاست کر سکے ۔
بی جے پی صدر نے واضح کیا کہ جن لوگوں نے آزادی کا جشن منایا وہی لوگ بی جے پی کا مشن پچاس پلس پورا کریں گے ۔