سرینگر//
محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکے سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران موسم کی یہی صورتحال جاری رہنے کی توقع ہے ۔
ادھر وادی میں مطلع ابر آلود رہنے کے باوجود بیشتر مقامات پر شبانہ درج حرارت معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے ۔
دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۲۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۰ء۴ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۵ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۵ء۰ڈگری سینٹی گرید کم ریکارڈ ہوا تھا۔
دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۳ء۱۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۱ء۴ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۱ء۱۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول کے مطابق ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۱۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۳ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔