جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’ہر کسی نے امسال امرناتھ جی یاترا کے مثالی انتظامات اور خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنایا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-20
in مقامی خبریں
A A
’ہر کسی نے امسال امرناتھ جی یاترا کے مثالی انتظامات اور خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنایا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے آج راج بھون میں سول انتظامیہ‘ جے کے پی، آرمی، سی اے پی ایف، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کے افسران کو مثالی انتظامات اور اس سال کی شری امرناتھ جی یاترا کے خوش اسلوب انعقاد کے لیے مبارکباد دی۔
اس موقع پر، لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ‘امیت شاہ کا تمام تعاون اور رہنمائی کے لیے شکریہ ادا کیا، جس کی وجہ سے یاترا کامیاب ہوئی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہا’’عوام، سول سوسائٹی، مذہبی اور سیاسی رہنماؤں، طبی عملے، مرکبانوں، پٹھووالوں، صفائی کے کارکنوں کا ان کے تعاون، یاتریوں کی خدمت کے لیے مکمل لگن اور ان کے آرام اور صحت کیلئے بہترین ممکنہ انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے شکریہ‘‘۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ شری امرناتھ جی کی یاترا ہندوستان کی قدیم سناتن روایت کی علامت ہے اور جموں و کشمیر کے لیے سب سے بڑے روحانی تہواروں میں سے ایک ہے، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ایک کروڑ ۳۰ لاکھ شہریوں نے دل و جان سے یاترا میں حصہ لیا ہے اور ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔
افسران کی محنت کی تعریف کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ کامیاب تقریب تمام افسران کی ٹیم جذبہ، قربانی اور خدمات کا نتیجہ ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شری امرناتھ جی یاترا؍۲۰۲۲ کے لیے تقریباً ۱۱۰ افسران کو ان کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں یادگاری نشانات سے نوازا۔
سنہا نے کہا کہ اس کامیاب یاترا نے کئی نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ سب سے زیادہ موسم سے متاثرہ یاترا ہونے کے بعد بھی، تقریباً ۶۵ء۳ لاکھ یاتریوں نے موثر منصوبہ بندی، بے لاگ عمل آوری اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہموار تال میل کی وجہ سے مقدس غار میں کامیابی کے ساتھ درشن کیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ شری امرناتھ جی یاترا سے منسلک ہر شخص اور ہر یاتری اب جموں و کشمیر کا برانڈ ایمبیسڈر ہے اور انسانیت اور روحانیت کے اس امتزاج پر ملک کے کونے کونے میں بات ہو رہی ہے۔
سنہا نے ایل جی فیلوز، پی آر آئیز کی اس سال کی یاترا میں ان کے زبردست تعاون کی بھی تعریف کی۔ یاترا کے دوران صفائی، پانی اور سیکورٹی کا انتظام بھی قابل ستائش رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یاتریوں سے جو تاثرات موصول ہوئے ہیں وہ بہت حوصلہ افزا ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لداخ میں اسرائیلی سیاح کوانڈین ائر فورس کے جوانوں نے بچا یا:دفاعی ترجمان

Next Post

کشمیر میں بارشوں کی پیش گوئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

2025-05-16
مقامی خبریں

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

2025-05-16
وادی میں شبانہ بارشیں اور تیز ہوائیں
مقامی خبریں

فوجی سربراہ کا بارہمولہ کے اگلے علاقوں کا دورہ جوانوں کے رول کو سراہا

2025-05-16
کٹھوعہ:جھرپ میں ۲ ملی ٹنٹ ہلاک‘۵ سیکورٹی اہلکار زخمی
مقامی خبریں

ریاسی اور کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد تلاشی آپریشن جاری

2025-05-16
logoo76-1
مقامی خبریں

ڈی جی بی ایس ایف نے جموں میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

2025-05-16
نارکو دہشت گردی میں ملوث افرادسے سختی سے نمٹا جائے گا:ڈی جی پی پربھات
مقامی خبریں

پربھات کا ضلع ہسپتال پونچھ کا دورہ‘ زخمیوں کی عیادت

2025-05-16
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

2025-05-15
مقامی خبریں

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

2025-05-15
Next Post
وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج

کشمیر میں بارشوں کی پیش گوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.