لداخ///
یونین ٹریٹری لداخ میں دشوار گزار پہاڑی پر پھنسے ہوئے اسرائیلی سیاح کو انڈین ائر فورس کے جوانوں نے سخت موسمی صورتحال کے باوجود بھی محفوظ مقام پر پہنچایا ۔
دفاعی ترجمان کرنل عمران موسوی نے بتایا کہ ہفتے کے روز انڈین ائر فورس اسٹیشن کو ایک کال موصول ہوئی کہ مرکھا ویلی میں ایک اسرائیلی نیشنل علیل ہوا ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ نوم گل نامی اسرائیل باشندے کو اوپری پہاڑی پر سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی آکسیوجن لیول ۶۸پر پہنچ گئی ۔
اُن کے مطابق انڈین ائر فورس نے فوری کارروائی عمل میں لا کر اسرائیلی سیاح کو ائر لفٹ کیا ۔
آپریشن کی سربراہی ونگ کمانڈر آشیش کپور کر رہے تھے اور معاون کے فرائض لیفٹیننٹ کوشگارا سنگھ نے انجام دئے ۔
دفاعی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سخت موسمی حالات اور تیز آندھی کے باوجود بھی پائلٹ نے کمال جرائت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی سیاح کو عین موقع پر ائر لفٹ کیا۔