نئی دہلی//
مرکزی حکومت نے جمعہ کو تیسری بار مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا کی مدت ملازمت میں مزید ایک سال کیلئے ۲۲؍ اگست ۲۰۲۳ تک توسیع کر دی۔
بھلا کی موجودہ میعاد اگلے ہفتے۲۲؍ اگست کو ختم ہونے والی ہے۔
وزارت عملہ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خدمات میں توسیع کی منظوری کابینہ کی تقرری کمیٹی نے دی ہے۔
’’کابینہ کی تقرری کمیٹی نے اجے کمار بھلا کی وزارت داخلہ کے سیکرٹری کے طور پر،۸؍ اگست ۲۰۲۲ سے آگے ایک سال کی مدت کے لیے، یعنی ۸؍۲۰۲۳؍اگست تک‘‘۔
بھلا، آسام،میگھالیہ کیڈر کے ۱۹۸۴ بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسر کو اگست۲۰۱۹ میں ہوم سکریٹری کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔
ان کی مدت ملازمت میں ایک سال کیلئے۲۲؍ اگست ۲۰۲۲ تک کی توسیع کی گئی تھی۔ داخلہ سکریٹری کے طور پر بھلا کی میعاد اکتوبر ۲۰۲۰ میں پہلی بار۲۲؍ اگست ۲۰۲۱ تک بڑھا دی گئی۔
ابتدائی طور پر وہ نومبر ۲۰۲۰ میں ریٹائر ہونے والے تھے۔