سرینگر///
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں جمعے کی صبح ایک روز سے لاپتہ ریٹائرڈ استاد کی لاش پائی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے فیری پورہ علاقے میں جمعے کی صبح مقامی لوگوں نے نالہ ویشو میں ایک لاش دیکھی اور اس کے متعلق پولیس کو مطلع کیا۔
ذرائع نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔
متوفی کی شناخت۶۶سالہ عبدالغنی راتھر ساکن پڈوسہ شوپیاں کے بطورہوئی ہے جو جمعرات سے لاپتہ تھا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص ذہنی طور ٹھیک نہیں تھا اور گذشتہ روز سے لاپتہ تھا۔انہوں نے کہا کہ لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔