سرینگر/۲۲ مارچ
سرینگر ضلع کے زونی مرعلاقے کے قریب عسکریت پسندوں کے ساتھ ’مختصر فائرنگ کے تبادلے‘ میں منگل کو شدید زخمی ہونے والا ایک پولیس اہلکار صورہ میڈیکل انسٹچوٹ میں زندگی کی جنگ ہار گیا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر کے حوالے سے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ کانسٹیبل عامر حسین کو گردن سمیت جسم کے اوپری حصوں میں گولی لگنے سے شدید زخم آئے ہیں۔’’اگرچہ ڈاکٹروں نے اپنی پوری کوشش کی اور اسے کئی منٹوں تک زندہ کیا، وہ چل بسا‘‘۔ اسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بھی پولیس اہلکار کی موت کی تصدیق کی۔
پولیس افسر نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جنگجو بھی زخمی ہوا اور’غالباً موقع سے فرار ہو گیا‘۔ فرار ہونے والے عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
فائرنگ کا تبادلہ آج دوپہرڈھائی بجے ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔