سنسناٹی//
ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا کا سنسناٹی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں سفر تمام ہوگیا۔ یوکرین کی لیوڈمیلا وکٹوریونا کیچینوک اور ان کی لٹویا کی جوڑی دار جیلینا اوسٹاپنکو نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں کے دوسرے رائونڈ میں ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا کو شکست دی ۔
ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکی ریاست اوہائیو میں جاری ہیں۔ویمنز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں یوکرین کی لیوڈمیلا وکٹوریونا کیچینوک اور ان کی لٹویا کی جوڑی دار جیلینا اوسٹاپنکو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔