ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان مسلسل چوتھی ون ڈے سیریز جیتنے کے لیے میدان میں اترے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-19
in کھیل
A A
ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو دو وکٹوں سےہرایا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

ہرارے// ہندوستانی کرکٹ ٹیم لگاتار چوتھی ون ڈے سیریز جیتنے کی کوشش میں ہفتہ کو زمبابوے کے خلاف اپنا دوسرا ون ڈے کھیلے گی۔ ہندوستان اس وقت تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری پر ہے اور اگر وہ میچ جیت جاتا ہے تو اسے 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل ہوگی۔ یہ کے ایل راہل کی بطور کپتان پہلی فاتح سیریز بھی ہوگی۔
تقریباً تین ماہ بعد میدان میں واپس آنے والے راہل بھی اس میچ میں اوپننگ کر سکتے ہیں۔ انہیں گزشتہ میچ میں چوتھی پوزیشن پر بیٹنگ کرنا تھی لیکن 189 رنز کا ہدف شیکھر دھون اور شبھمن گل کی جوڑی نے حاصل کر لیا جس کی وجہ سے انہیں بیٹنگ کا موقع نہیں ملا۔ اگست کے آخر میں ہونے والے ایشیا کپ سے پہلے راہل وکٹ پر وقت گزارنے کے لیے پہلے نمبر پر بلے بازی کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب اگر شبھمن گل کو اننگز کا آغاز کرنے کا موقع ملا تو وہ اس جگہ کو اپنا بنانا چاہیں گے۔ گل، اپنی پچھلی چار اننگز میں اوپننگ کرتے ہوئے 64، 43، 98 اور 82 کے اسکور کئے تھے اور وہ مستقبل میں ہندوستان کے مستقل اوپنر بننے کے مضبوط دعویدار ہیں۔
ہندوستان کے حریف زمبابوے کو ان سے بہتر ٹیم کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے بیٹنگ کے کچھ مسائل حل کرنے ہوں گے۔ اس سیریز میں آنے سے قبل زمبابوے نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی لیکن ہندوستان کے خلاف پہلے میچ میں ٹیم کا رنگ پھیکا نظر آیا۔
بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں سنچریاں بنانے والے انوسینٹ کائیا، تادیواناشے مارومانی، ویسلے مادھویرے اور تکودزواناشے کیتانو کو مڈل آرڈر بلے بازوں کے لیے اسٹیج سیٹ کرنے کے لیے پچ پر وقت گزارنا ہوگا۔ ٹیم کو سکندر رضا اور ریان برلے سے بھی خصوصی امیدیں ہوں گی۔
دیپک چاہر، محمد سراج اور پرسدھ کرشنا کے خلاف زمبابوے کی ذہنیت ان کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ثانیہ مرزا کا سنسناٹی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں سفر تمام

Next Post

تمام ممالک فرنچائز لیگ کھیلیں تو انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ تک سمٹ جائے گا: کپل دیو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

میکسیکو میں فٹبال کے جذبات کو ’’سیلیتو لیندو‘‘ کی دھن نے نئی آواز دے دی

2026-07-08
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

زمبابوے کے خلاف ٹی20 سیریز سے سنجو سیمسن کی عدم شمولیت پر وضاحت، ڈراپ نہیں کیے گئے

2026-07-08
Next Post
پاک بھارت کرکٹ کو ہمیں حکومت پر چھوڑ دینا چاہیئے :کپل دیو

تمام ممالک فرنچائز لیگ کھیلیں تو انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ تک سمٹ جائے گا: کپل دیو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.