سرینگر//
جموںکشمیر کی راجدھانی سرینگر کے باغ مہتاب علاقے میں عدم شناخت لاش برآمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ باغ مہتاب سرینگر میں نالہ دودھ گنگا میں چند مقامی افراد نے ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
چنانچہ پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی۔
اس سے پہلے جنوبی ضلع اسلام آباد کے زر پارہ بجبہاڑہ میں دریائے جہلم سے عدم شناخت لاش برآمد کی گئی ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز چند مقامی افراد نے زر پارہ بجبہاڑہ کے نزدیک دریائے جہلم کے کنارے ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو جانکاری فراہم کی
ذرائع نے کہاکہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت کیلئے کارروائی شروع کی۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔