جموں//
جموںکشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے کے نار بالا کوٹ علاقے میں پیر کو یوم آزادی کی تقریب کے دوران کچھ دوری پر پر اسرار دھماکہ ہوا تاہم اس دھماکے سے تقریب پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ میںڈھر کے نار بالاکوٹ علاقے میں یوم آزادی کی تقریب کے دوران کچھ دوری پر پر اسرار دھماکہ ہوا۔
ذرائع نے کہا کہ گرچہ اس دھماکے سے ایک گاڑی کو نقصان ہوا تاہم تقریب پر کسی قسم کا کوئی اثر نہیں پڑا اور مقامی سرپنچ آفتاب خان نے پنچایت گھر پر قومی پرچم لہرایا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دھماکہ جائے تقریب سے دور ہوا اور اس سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔